Brailvi Books

فیضانِ چہل احادیث
86 - 118
اَلْحَدِیْثُ الثَامنُ وَالْعِشْرُوْنَ	 شہادت کی طلب
عَنْ سَھْلِ بْنِ حُنَیْفٍ اَنَّ النَّبِیَّ قَالَ مَنْ سَأَلَ اللہَ الشَّھَادَۃَ بِصِدْقٍ مِنْ قَلْبِہ بَلَّغَہٗ اللہُ مَنَازلَ

الشُّھَدَآءِ وَاِنْ مَّاتَ عَلٰی فِرَاشِہٖ
سہل بن حنیف سے(روایت ہے) بےشک اللہ کے رسول(نے) فرمایا جو سوال کرتا ہے اللہ تعالیٰ(سے) شہادت(کا) سچے دل سے پہنچا دیتا ہے اس(بندے)کو اللہ تعالیٰ مرتبے تک شہیدوں(کے) اگرچہ مَرے وہ بندہ اپنے بسترپر
بامحاورہ ترجمہ: حضرت سہل بن حنیف رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے، کہ اللہ کے رسول عزوجل وصلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:جو شخص اللہ تعالیٰ سے سچے دل سے شہادت طلب کرے تو اللہ تعالیٰ اسے شہید کا مرتبہ عطا فرمادیتا ہے،اگرچہ وہ اپنے بستر پر مرے۔
 (سنن ابن ماجہ،کتاب الجہاد،باب فضل القتال فی سبیل اللہ،الحدیث۲۷۹۷،ج۳،ص۳۵۹)
وضاحت:
    اس طرح کہ دل سے شہادت کی آرزو کرے،زبان سے دعا کرے اور بقدر طاقت جہاد کی تیاری کرے ،موقعہ کی تاک میں رہے، صرف سچی دعا کو بھی بعض شارحین نے اسی میں داخل فرمایا ہے۔شہادت کا مرتبہ اس طرح عطا ہوگا کہ یہ حکمی شہید ہوگا ،جو جنت میں شہداء کے ساتھ رہیگا۔ رب تعالیٰ کی عطا ہمارے وہم وگمان
Flag Counter