Brailvi Books

فیضانِ چہل احادیث
63 - 118
اَلْحَدِیْثُ التَّاسِعُ عَشَرَ     سورۂ يٰس
عَنْ مَعْقِل بْن یَسَارِ قَالَ قَالَ النَّبیُّ اِقْرَءُ وْا سُوْرَۃَ یٰسۤ عَلٰی مَوْتَاکُمْ
حضرت معقل بن یسار سے(روایت ہے) کہا(انہوں نے) فرمایا اللہ کے نبی(نے) پڑھو تم سورۂ یاسین  شریف اپنے مرنے والوں پر
بامحاورہ ترجمۂ حضرت معقل بن یسار رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے، کہ اللہ کے رسول عزوجل وصلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا، کہ اپنے مرنے والوں کے قریب سورۂ  یٰس شریف پڑھو۔
 (سنن ابی داود،کتاب الجنائز،باب القراء ۃ،الحدیث۳۱۲۱،ج۳،ص۲۵۶)
وضاحت:
    ظاہر مرا دیہ ہے کہ موت کے وقت سوره  یٰس پڑھی جائے، یہ بھی ہوسکتا ہے کہ موت کے بعد گھر میں پڑھی جائے یا قبر کے سرہانے پڑھی جائے۔
 (اشعۃ اللمعات، ج۱، ص۷۰۶)
    قراٰن مجید کی ہر سورۃ میں کوئی خاص فائدہ ہوتا ہے سورہ  یٰس میں حل مشکلات کی تاثیر ہے۔
 (مراۃ المناجیح، ج ۲،ص۴۴۶)
فکرِ مدینہ:
    کیا آج آپ نے کنزالایمان سے کم از کم تین آیات (بمع ترجمہ وتفسیر) تلاوت کرنے یا سننے کی سعادت حاصل کی؟
Flag Counter