Brailvi Books

فیضانِ چہل احادیث
61 - 118
اَلْحَدِیْثُ الثَّامِنُ عَشَرَ    موت کی آرزو
عَنْ أَبِیْ ھُرَیْرَۃَ قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اللہِ  لَا یَتَمَنَّیَنَّ أَحَدُ مِّنْ کُمُ الْمَوْتَ اِمَّا مُحْسِنًا فَلَعَلَّہٗ أَنْ  یَّزْدَادَ خَیْرًا وَاِمَّا مُسِیْئًا فَلَعَلَّہٗ اَنْ یَّسْتَعْتِبَ
حضرت ابوہریرہ سے(روایت ہے)کہا (انہوں نے کہ) فرمایا اللہ کے رسول (نے) آرزو نہ کرے تم میں سے کوئی بھی موت(کی) یاتو ہوگا وہ نیک (تو) ممکن ہے(شاید) کہ زیادہ کرے وہ نیکی اور یاتو ہوگا  وہ بُرائی کرنے والاتو شاید راضی کرلے(اللہ کو)
بامحاورہ ترجمہ: حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے، کہ اللہ کے رسول عزوجل و صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:''تم میں کوئی موت کی آرزو نہ کرے(اسلئے کہ)اگر وہ نیکو کار ہوگا تو شاید اور زیادہ نیکی کرے اور اگربدکار ہوگا تو شاید تو بہ کر کے اللہ تعالیٰ کو راضی کرلے۔''
 (سنن نسائی،کتاب الجنائز،باب تمنّٰی الموت، ج ۴ ، ص۲)
وضاحت:
    اس حدیث کا مطلب یہ ہے کہ مومن کی زندگی بہر حال اچھی ہے کیونکہ اعمال اسی میں ہو سکتے ہیں۔
 (مراٰۃ المناجیح ، ج ۲،ص۴۳۶)
Flag Counter