Brailvi Books

فیضانِ بسم اللہ
103 - 167
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)جس نے مجھ پرروزِ جُمُعہ دو سو بار دُرُود پاک پڑھا اُس کے دو سو سال کے گناہ مُعاف ہوں گے۔
رہے تھے، فوراً اَسپتال لے جایا گیا ڈاکٹر نے بتایا کہ ہارٹ اٹیک ہوا ہے ۔گھر میں کُہرام مچ گیا کہ کچھ ہی دیر بعد سفرِ مدینہ کیلئے روانگی ہے اور والِد صاحِب کویہ کیا ہوگیا!افسوس طیّارہ والِد صاحِب کو لئے بِغیر ہی سُوئے مدینہ پرواز کرگیا۔ والِد محترم5دن اَسپتال میں رہے۔اِس دَوران مزید چار بار دل کا دَورہ پڑا۔ مگر
اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ
دعوتِ اسلامی کی بَرَکت سے ہوش کے عالَم میں اُن کی ایک بھی نَمازقَضاء نہ ہوئی۔جب بھی نَماز کا وَقت آتا تو کان میں عرض کردی جاتی، نَمازپڑھ لیں آپ فوراً آنکھ کھول دیتے ۔ تَیَمُّم( تَ ۔یَمْ ۔مُمْ)کرادیاجاتااور آپ نَقاہَت کے باعِث اشارے سے نَماز پڑھ لیتے۔ آخِری ''اٹیک '' پرپھربے ہوش ہوگئے۔ عِشاء کی اذان پر آنکھیں جھَپکیں تو میں نے فوراً عرض کیا،ا باّ جان نَماز کیلئے تَیَمُّم کروا دوں ، اشارے سے فرمایا، ہاں ۔
اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ
میں نے تَیَمُّم کروایا اور والِد صاحِب نے اللہُ اکبر کہہ کر ہاتھ باندھ لیے مگرپھربے ہوش ہوگئے۔ہم گھبرا کر دَوڑے اور ڈاکٹر کو بلالائے۔ فوراً I.C.Uمیں لے جایا گیا ،چند مِنَٹ بعد ڈاکٹر نے آکر بتایا کہ آپ کے والِد بڑے خوش نصیب تھے کہ اُنہوں نے بُلند آواز سے
لَآ اِلٰہَ اِلَّاا للہُ  مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللہِ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
پڑھا او رانکا انتِقال ہوگیا۔
 اِنَّا لِلہِ وَ اِنَّاۤ اِلَیۡہِ رٰجِعُوۡنَ ﴿۱۵۶﴾ؕ
 (پ۲ البقرۃ ۱۵۶)
ایک سیِّد زادے نے والِد مرحوم کو غسل دیا۔چُونکہ والِدصاحِب کو اُنگلیوں پر گن کر
Flag Counter