اللہ عَزَّ وَجَلَّکی اِن سب پر رحمت ہو اور اُن کے صَدَقے ہماری مغفرت ہو۔اٰمین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
زیارت ِ ولی نے دل کی دنیا بدل دی
حضرت ِمحدثِ اعظم پاکستان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْمَنَّاننے اپنى ابتدائى تعلىم دىال گڑھ ہى مىں حاصل کى، مىٹرک کے بعد مزىد تعلىم کے لىے مرکز الاولیاء لاہور تشریف لائے اور انٹرمىڈىٹ مىں داخلہ لے لىا، اسى دوران جامع مسجد وزىر خان مرکز الاولیاء لاہور مىں اىک جلسہ منعقد ہوا، جس مىں اعلىٰ حضرت امام احمد رضا خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰنکے شہزادے حجۃ الاسلام مولانا حامد رضا خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰنرونق افروز تھے مشتاقانِ دید پروانوں کی طرح ارد گرد منڈلارہے تھے، اسی ہجوم میں آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے حجۃ الاسلام حضرت مولانا مفتی حامد رضا خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰنکے نورانی چہرے کی زیارت کی اور دست بوسی کی سعادت پائی ۔ اس ایک ملاقات نے ایسا اثر کیا کہ دل کی دنیا ہی بدل گئی چنانچہ جلسے کے اختتام پر حجۃ الاسلام رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کى قىام گاہ پر پہنچے اورعرض گزار ہوئے : مجھے اب اىف، اے (F.A) کرنے کا کوئى شوق نہىں میں آپ کے ساتھ جانا چاہتا ہوں تاکہ وہ علم حاصل کرسکوں جس کے آپ نمائندہ ہىں۔ولیِ کامل حضرت حجۃ الاسلام مولانا حامد رضا خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن نے اس عرض گزار کی پیشانی پر سعادتِ ازلی کے چمکتے