Brailvi Books

فیضان محدثِ اعظم پاکستان
59 - 59
پریشان کیوں ہیں ؟ میں نے عرض کی :حضور!  ایک حدیث پاک ڈھونڈ ڈھونڈ کر تھک گیا ہوں مگر مل نہ سکی ،  یہ کہہ کروہ  حدیثِ پاک حضرت محدثِ اعظم پاکستان رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ  کے گوش گزار کی تو فوراً فرمایا:یہ حدیث پاک بخاری شریف کے فلاں صفحہ پر ہے،  چنانچہ میں نے خواب میں ہی بخاری شریف آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ  کے حضور پیش کردی۔ آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ  نے جونہی بخاری شریف کھولی اسی صفحے پر میری مطلوبہ حدیث پاک جگمگا رہی تھی۔ آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے فرمایا:لو ! یہ رہی وہ حدیثِ پاک ۔اس کے فوراً بعد میری آنکھ کھل گئی میں نے اِدھر اُدھر نظر دوڑائی تو حضور محدثِ اعظم پاکستان رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ  مجھے کہیں نظر نہ آئے بالآخر میں نے اٹھ کر وضو کیا اور دو رکعت نفل ادا کئے پھر بخاری شریف کھول کر حضرت محدثِ اعظم پاکستان رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ  کا خواب میں بتایا ہوا صفحہ نکالا تو میں حیران رہ گیااس صفحہ پر وہی حدیث مبارک میری آنکھوں کو  ٹھنڈک اور دل کو سکون بخش رہی تھی۔(1) 


مزاراتِ  اولیاء پر دی جانے والی نیکی کی دعوت
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!  آپ کو مزار شریف پر آنا مبارک ہو،  اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ !  تبلیغ قراٰن و سنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کی طرف سے سنّتوں بھرے مَدَنی حلقوں کا سِلسِلہ جاری ہے ،  یقیناً زندگی بے حد مختصر ،  ہم لمحہ بہ لمحہ موت کی طرف بڑھتے چلے جارہے ہیں، عنقریب ہمیں اندھیری قبر میں اترنا اور اپنی کرنی کا پھل بھگتنا پڑے گا ،  ان انمول لمحات کو غنیمت جانئے اور آئیے !  اَحکامِ الٰہی پر عمل کا جذبہ پانے ،  مصطفٰے جانِ رحمت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی سنتیں اور اللہ کے نیک بندوں کے مزارات پر حاضری کے آداب سیکھنے سکھانے کے لئے مَدَنی حلقوں میں شامل ہوجائیے۔ اللہ تعالٰی ہم سب کو دونوں جہاں کی بھلائیوں سے مالا مال فرمائے۔آمین بجاہ النبی الامین صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وسلَّم


________________________________
1 -     تذکرہ محدث اعظم پاکستان، ۲ /  ۵۲۳بتغیر