Brailvi Books

فیضان محدثِ اعظم پاکستان
55 - 59
محدثِ اعظم پاکستان  کامقام علمائے  کرام کی نظر میں :
استاذگرامی صدر الشریعہ بدر الطریقہ مفتی امجد علی اعظمی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی فرماتے ہیں: میری زندگی میں دوہی باذوق پڑھنے والے ملے ایک مولوی سردار احمد  (یعنی  محدثِ اعظم پاکستان رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ ) اور دوسرے حافظ عبد العزیز  (یعنی حافظ ملت مولانا شاہ عبد العزیز رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ  بانی الجامعۃ الاشرفیہ) ۔  (1) 
 دوسرے استاذِ گرامى مفتی اعظم ہند مولانا محمدمصطفےٰ رضا خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ  الرَّحْمٰن ارشاد فرماتے ہیں: اگرچہ مولانا سردار احمد کو مىں نے پڑھاىا،  مگر آج وہ اس قابل تھے کہ مجھے پڑھاتے۔
صدر الافاضل مولانامحمد نعیم الدین مراد آبادی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْہَادِینے ایک مرتبہ محدثِ اعظم پاکستان کو سنی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے مکتوب لکھا جس میں یہ الفاظ بھی تھے :آپ کی شرکت اس کانفرنس کی روح ہے۔ (2)  
مجھے بریلی کی خوشبوآتی  ہے  
حضور محدثِ اعظم پاکستان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْمَنَّان کو۲۰جمادی الاخری ۱۳۸۲ھ میں  



________________________________
1 -     حیات حافظ ملت، ص۸۲۵
2 -     حیات محدث اعظم، ص ۳۸۷بتغیر