چھ صاحب زادیاں عطا فرمائی تھیں صاحبزادگان کے نام یہ ہیں ۔مولانا محمد فضل رسول حیدررضویمَدَّظِلُّہُ الْعَالِی، مولانا فضل احمد رضارضوی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ ، مولانا محمد فضل کریم رضوی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ ، چوتھے صاحب زادے مولانا محمد فضل رحیمرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کا انتقال بچپن میں ہوگیا تھا ۔ (1)
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی اِن سب پر رحمت ہو اور اُن کے صَدَقے ہماری مغفرت ہو۔
اٰمین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! محدثِ اعظم پاکستان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْمَنَّانکی زندگی کا سب سے بڑا وظیفہ درس وتدریس اور مسلک حق کی ترویج واشاعت تھاآپ کا دن قَالَ اللهُ تَعَالٰی اور قَالَ الرَّسُوۡل صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم میں گزرتا تورات سراپا عجز اور اظہار عبدیت میں بسر ہوتی، اس کے باوجود آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ سے کثیر کرامات کا ظہور ہواآئیے ! حصول برکت نزول رحمت کے لئے چند کرامات ملاحظہ کیجئے :
ٹیوب لائٹ نے اطاعت کی
شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنت، بانیِ دعوت اسلامی حضرت علامہ مولاناابوبلال محمد الیاس عطار قادری رضوئی ضیائی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ اپنی شہرہ آفاق کتاب فیضانِ سنّت کے باب فیضان آداب طعام کے صفحہ ۴۰۱ پر فرماتے ہیں :حضرت مُحَدِّث
________________________________
1 - حیات محدث اعظم ، ص ۳۷۸