Brailvi Books

فیضان محدثِ اعظم پاکستان
45 - 59
لئے عطیہ خداوندی سے کم نہیں  ہیں ۔آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کے ملفوظات کی روشنی سے علمائے کرام،  طلبہ اورکثىر خلق ِخدا فیض یاب ہوئی۔ آئیے اس  مدنی  گلدستہ کے چند پھولوں سے اپنے دل ودماغ کو معطر کیجئے ۔
٭…حدیثِ پاک کی ۳۸۰ کتب ہیں آج کل ساری کتب ِاحادیث ملتی بھی نہیں ہیں لہذا  جب کبھی تم سے کوئی کسی حدیث کے بارے میں سوال کرے تو یہ مت کہو کہ یہ حدیث کسی کتاب میں نہیں بلکہ یوں کہو کہ یہ حدیث میرے علم میں نہیں ہے ،  یا میں نے نہیں پڑھی ۔ (1) 
٭…قرآن وحدیث اور کتب دینی کے بارے میں یہ نہیں کہنا چاہیے کہ وہاں پڑی ہیں بلکہ یوں کہنا چاہیے کہ وہاں رکھی ہیں ۔ (2) 
٭…بیان ٹھوس کریں، جو مسئلہ بیان کریں اس کا ثبوت تحقیقا یا الزاما آپ کے پاس ہو، آپ ہوں اور کتابوں کا مطالعہ۔
٭…جس قدر علم میں توجہ کریں گے اتنا ہی ترقی و عروج حاصل کریں گے ۔
٭…آپ دین کے مبلغ اور ترجمان ہیں آپ کا کردار بے داغ ہوناچاہیے ۔
٭…علم اور علما کے وقار کو ہمیشہ مدِّ نظر رکھیں کوئی ایسا کام نہ کریں کہ علما کا وقار مجروح ہو۔



________________________________
1 -     تذکرہ محدث اعظم پاکستان، ۲ /  ۳۲۳ بتغیر 
2 -     تذکرہ محدث اعظم پاکستان، ۲ /  ۴۳۸