آسان نہ تھا مگر اس کے باوجود آپرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ مسلک اور قوم وملت کے لئے کئی گراں قدر خدمات سرانجام دیں جنہیں احاطہ تحریر میں لانا مشکل ہے ان میں سے چند ایک یہ ہیں:
آل انڈیا سنی کانفرنس میں نمایاں کردار، تحریک پاکستان میں مؤثر انداز، فلاحی کمیٹی برائے مہاجرین 1947ء میں بنیادی کردار ، تحریک ختم نبوت53- 1952ء میں بصیرت افروز اقدام ، مدارس اسلامیہ کا قیام ومروجہ نصاب کی اصلاح ، تعمیر مساجد و مدارس میں بے مثال جدو جہد ۔ (1)
اسی طرح آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نےاپنی بے پناہ مصروفیات کے باوجود کافی علمی ذخیرہ بھی چھوڑا جن میں سے بعض مطبوعہ اور اکثر غیر مطبوعہ ہیں۔چند کے نام یہ ہیں :تبصرہ مذہبی برتذکرہ مشرقی (مطبوعہ) ، اسلامی قانون وراثت (مطبوعہ) ، نصرت خداداد (مناظرہ بریلی کی مفصل روئیداد مطبوعہ ) ، سیدنا امیر معاویہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ (بدمذہبوں کے غلط اور بے بنیاد اعتراضات کا دندان شکن جواب ) ، فتاویٰ محدثِ اعظم (مطبوعہ) ، حواشی و افادات صحاح ستہ (غیر مطبوعہ ) ۔ (2)
ملفوظات کا مدنی گلدستہ
حضرت محدثِ اعظم پاکستانعَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْمَنَّان کے ملفوظات امت مسلمہ کے
________________________________
1 - تذکرہ محدث اعظم پاکستان ، ۲ / ۶۰، ملخصاً
2 - تذکرہ محدث اعظم پاکستان، ۲ / ۴۴۰ تا ۴۴۷ ملخصاً