Brailvi Books

فیضان محدثِ اعظم پاکستان
43 - 59
 مولانا ابوبلال محمد اِلیاس عطّارؔ قادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ چندے کی رقم کے بارے میں بے حد احتیاط  فرماتے ہیں ، آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے ’’چندے  کے بارے میں سوال جواب ‘‘نامی تالیف میں نہ صرف لاعلمی کے باعث چندے کی بابت ہونے والے گناہوں کی نشاندہی فرمائی ہے بلکہ بعض ان مسائل کو بھی بیان فرمایا ہے کہ جن کا جاننا مسجدوں ،  مدرسوں اور مذہبی و سماجی اداروں کے چندہ کُنِندگان کے لئے فرض ہے ۔مذکورہ اداروں کی کمیٹیوں کو بالخصوص اور بالعموم ہر مسلمان کو اس کتاب کا ضرور بالضرور مطالعہ کرنا چاہئے ۔ 
’’چندے کے بارے میں سوال جواب‘‘ دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ سے ہدیۃ حاصل کیجئے۔اس کتاب کو دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ  www.dawateislami.net  سے ڈاؤن لوڈ بھی کیا جا سکتاہے۔ 
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !  	صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
تُوبُوا اِلَی اللہ!               اَسْتَغْفِرُاللہ
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! 	 صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
دینی  وملی خدمات
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! حضرتِ محدثِ اعظم پاکستانعَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْمَنَّان کی ذات ایک ہمہ گیر شخصیت کی حامل تھی، آپ کی  درس وتدریس وعظ ونصیحت  رُشد و ہدایت کی مصروفیات اس قدر زیادہ تھیں کہ دیگر کاموں کی جانب متوجہ ہونا