Brailvi Books

فیضان محدثِ اعظم پاکستان
34 - 59
 شَآءَ اللہُ الْعَزِیْز سارا دن اچھا گزرے گا ۔ (1) 
میٹھے میٹھےاسلامی بھائیو!  اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ تبلیغِ قرآن وسنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی اصلاح ِ عقائد کے ساتھ ساتھ اصلاح ِاعمال کے کام کو بھی بخیر وخوبی سر انجام دے رہی ہے اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ دعوت ِاسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ بزرگان دین رَحِمَہُمُ اللہُ تَعَالٰی  اور علمائے کرام  کے اقوال کی روشنی میں اس پیاری پیاری مدنی تحریک کے کام کو پروان چڑھانےمیں مصروفِ عمل ہے، ذرا  حضور محدثِ اعظم پاکستان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْمَنَّان کے اسی فرمان کی جانب توجہ کیجئےکہ  مرکزی مجلسِ شوری کی جانب سے ہر اسلامی بھائی کو ایک مدنی پھول یہ بھی عطا ہوا ہے کہ مجھے  روزانہ کے پانچ مدنی کام کرنے ہیں ان میں سے ایک مدنی کام بعد نماز فجر ”مدنی حلقہ“ میں شرکت  کرنا ہےیعنی نگرانِ ذیلی مشاورت /ذیلی ذمہ دار مدنی انعامات  روزانہ بعد نماز فجر تا اشراق و چاشت  ”کنز الایمان شریف“ سے تین آیات کا ترجمہ و تفسیر ”خزائن العرفان “، ”نور العرفان“ یا” صراط الجنان “سے سنائیں،  مسجد درس،  منظوم ”شجرہ شریف “، اورادوظائف کی ترکیب اور فکر مدینہ کا اجتماعی حلقہ لگائیں نیز ذیلی مشاورت آج کے مدنی کاموں کے لئے مشورہ کرے۔ 
عاجزی ہو تو ایسی ! 
محدثِ اعظم پاکستانعَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْمَنَّانکے وجودِ مسعود میں عاجزی و انکساری  



________________________________
1 -     حیات محدث اعظم، ص۱۴۲ملخصاً