Brailvi Books

فیضان محدثِ اعظم پاکستان
33 - 59
1.	’’مجلس مزاراتِ اولیاء‘‘ایامِ عُرس میں صاحبِ مزارکی خدمت میں ڈھیروں ڈھیرایصالِ ثواب کاتحفہ بھی پیش کرتی ہے اورصاحبِ مزاربُزرگ کے سَجادہ نشین، خُلَفَااورمَزارات کے مُتَوَلِّی صاحبان سے وقتاًفوقتاًملاقات کرکے اِنہیں دعوتِ اسلامی کی خدمات، جامعاتُ المدینہ و مدارِسُ المدینہ اور بیرونِ ملک میں ہونے والے  مَدَنی کام وغیرہ سےآگاہ رکھتی ہے۔
2.	مَزارات پرحاضری دینے والےاسلامی بھائیوں کوشیخِ طریقت امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکی عطاکردہ نیکی کی دعوت بھی پیش کی جاتی ہے۔ 
اللہعَزَّ  وَجَلَّ  ہمیں تا حیات اولیاکرام رَحِمَہُمُ اللہ ُ السَّلَام کا ادب کرتے ہوئے ان کے در سے فیض پانے کی توفیق عطا فرمائے اور ان مبارک ہستیوں کے صدقے دعوتِ اسلامی کو مزید ترقیاں عطا فرمائے ۔
اٰمین بجاہِ النبی الامین صَلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !  	صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
صبح کے وقت کی تاکید 
حضور محدثِ اعظم پاکستان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْمَنَّاناپنے وقت کی بہت قدر فرمایا کرتے تھے خاص طور پر صبح کے وقت کی تاکید کرتے ہوئے فرماتے:صبح کا وقت باتوں میں ہرگز ضائع نہ کریں نماز کے بعد تلاوت اورپھر  اپنے اسباق میں مشغول رہیں ،  اِنْ