Brailvi Books

فیضان محدثِ اعظم پاکستان
31 - 59
 اور  دعا مانگ رہے تھےکہ ایک اجنبی شخص آیا اور دربار کی طرف منہ کرکے سجدہ کیا آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ  نے دعا چھوڑکر اس کو تنبیہ فرمائی کہ سجدہ صرف اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے لئے ہوتا ہے مخلوق میں سے کسی کو سجدہ جائز نہیں  اگر کوئی شخص مخلوق میں سے کسی کو معبود سمجھ کر سجدہ کرے تو کفر ہےاور اگر اسے معبود نہ سمجھے صرف تعظیم کے لئے سجدہ کرے پھر بھی ہماری شریعت میں حرام اور ممنوع ہے۔پھر آپرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ  نےدربار شریف کےمنتظمین سے فرمایا: اس مضمون کی ایک تختی بنواکر یہاں لگادی جائے کہ مزارات کو سجدہ جائز نہیں چنانچہ آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ  کی ہدایت پر وہاں جَلی حروف میں ایک تختی آویزاں کردی گئی ۔ (1) 
مجلس مزاراتِ اولیا
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! دعوتِ اسلامی دنیا بھر میں نیکی کی دعوت عام کرنے، سنتوں کی خوشبو پھیلانے، عِلْمِ دین کی شمعیں جلانے اور لوگوں کے دلوں میں اولیاءاللہ کی محبت و عقیدت بڑھانے میں مصروف ہے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ (تادمِ تحریر) دنیا کے کم وبیش 200ممالک میں اس کا مَدَنی پیغام پہنچ چکا ہے۔ساری دنیا میں مَدَنی کام کومنظم کرنے کےلئے تقریباً 92سے زیادہ مجالس قائم ہیں، انہی 



________________________________
1 -     حیات محدث اعظم ، ص۸۶ملخصاً