Brailvi Books

فیضان محدثِ اعظم پاکستان
30 - 59
مبلغ ہر جگہ مبلغ ہے 
حضور محدثِ اعظم پاکستان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْمَنَّان سفر وحضر ہر جگہ تبلیغ و اصلاح کا کوئی موقع ہاتھ سے نہ جانے دیتے۔ چنانچہ تانگے والوں کی عموماً عادت ہوتی ہےکہ وہ اپنے گھوڑے کو یا تو گالیاں دیتے ہیں یا پیار سے انہیں بیٹا کہتے ہیں آپرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ  انہیں تاکید فرماتے کہ کسی جانور کو گالی دینا جائز نہیں اور کسی جانور کو بیٹا کہنا بھی جائز نہیں ۔ (1) 
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!  حضور محدثِ اعظم پاکستان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْمَنَّان کی سیرت مبارکہ سے ایک اور مدنی پھول یہ ملا کہ مبلغ ہر جگہ مبلغ ہوتا ہے گھر میں ہو یا باہر،  سفرہو یا حضر ، شادی بیاہ کی تقریبات ہو یا کسی سے ملاقات ، خلافِ شریعت کام کوئی بڑا آدمی کرے یا چھوٹا آدمی، اسے چاہیے کہ شرعی تقاضوں کو ملحوظِ خاطر رکھتے ہوئے احسن انداز میں اس فريضہ کو ضرور سر انجام دےاور اصلاح  کا کوئی موقع اپنے ہاتھ سے نہ جانے دے۔
مسجد صرف اللہ کے لئے ہے 
ایک مرتبہ حضور محدثِ اعظم پاکستان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْمَنَّانحضرت داتا گنج بخش سیّدعلی ہجویری رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کے دربار گہر بار  (مرکزالاولیاء لاہور) میں حاضرتھے



________________________________
1 -     حیات محدث اعظم ، ص۸۸ملخصاً