Brailvi Books

فیضان محدثِ اعظم پاکستان
3 - 59
خوش ہوتے ،  یہی وجہ تھی کہ سب لوگ آپ کے گُن گانے لگے تھے ۔ والد صاحبرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ  کا  ذریعہ معاش کاشت کاری تھا ۔ آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کى والدہ محترمہ نماز روزے کی پابند بڑى عابدہ و زاہدہ اور نیک سىرت خاتون تھىں۔ حضور غوثِ پاک رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسے تو کمال درجے کی محبت فرماتی تھیں۔  (1) 
بچپن  ہی سے مذہبی رجحان  
حضرت ِمحدثِ اعظم پاکستان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْمَنَّانبچپن ہی سے دینی باتوں میں دلچسپی رکھتے تھے۔آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ   جب چلنے پھرنے کے قابل ہوئے تو والد ماجدکے ساتھ مسجد میں نماز پڑھنے چلے جاتے ۔ذکر و اذکار اور نعت خوانی کا ایسا ذوق تھا کہ عموماً چلتے پھرتے نعتیں پڑھتے اور ذکر اللہ کیا کرتے۔سننے والے حیران ہوتے کہ اس عمر میں ایسا ذوق و شوق۔ مَا شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  (2) 
بزرگوں سے عقیدت 
آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ  کو بچپن ہی سے اپنے بزرگوں سے والہانہ عقیدت تھی جس کا اظہار اسکول کی تعلیم کے دوران بھی اپنے استادصاحب  سے کردیا کرتے کہ  ماسٹر جی!  ہمیں بزرگوں کی باتیں سنائيے اور حضور سرورِ کائنات صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم 



________________________________
1 -    حیات  محدث اعظم ، ص۲۷ ملخصاًوغیرہ 
2 -     حیات محدثِ اعظم، ص٣٠