Brailvi Books

فیضان محدثِ اعظم پاکستان
29 - 59
 پاکستان  اپنے نعلین مبارکین بھی قبلہ رخ رکھاکرتے تھے۔
شیخِ طریقت ،  امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ اپنے رسالے جنات کا بادشاہ صفحہ 23 پر فرماتے ہیں: میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! دوسری چیزوں کے ساتھ ساتھ ہمیں اپنا چہرہ بھی مُمکِنہ صُورت میں قِبلہ رُخ رکھنے کی عادَت بنانی چاہئے کہ اِس کی بَرَکتیں بے شُمار ہیں چُنانچِہ حضرتِ سیِّدُنا امام بُرہانُ الدّین ابراہیم زَرنوجی  رَحْمَۃُ اللہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ نقل فرماتے ہیں :دو طَلَبہ علمِ دین حاصِل کرنے کیلئے پردیس گئے،  دونوں ہم سبق رہے ، جب چند سالوں کے بعد وطن لوٹے تو ان میں ایک فَقِیہ  (یعنی زبردست عالم ومُفتی )  بن چکے تھے جبکہ دوسرا عِلم و کمال سے خالی ہی رہا تھا ۔اُس شہر کے عُلَمائے کرام  نے اِس اَمر پر خوب غَور و خَوض کیا،  دونوں کے حُصولِ علم کے طریقۂ  کار ، اندازِ تکرار اوراُٹھنے بیٹھنے کے اطوار وغیرہ کے بارے میں تحقیق کی تو ایک بات نُمایاں طور پر سامنے آئی کہ جو فَقِیہ بن کرپلٹے تھے اُن کا معمول یہ تھا کہ وہ سبق یاد کرتے وَقْت قِبلہ رُو بیٹھا کرتے تھے جبکہ دوسرا جو کہ کَورے کاکَورا پلٹا تھا وہ قبلے کی طرف پیٹھ کرکے بیٹھنے کا عادی تھا ۔چُنانچِہ تمام عُلَماء و فُقَہاء  اِس بات پر مُتَّفق ہوئے کہ یہ خوش نصیب اِستِقبالِ قِبلہ (یعنی قبلے کی طرف رُخ کرنے )  کے اِہتِمام کی بَرَکت سے فَقِیہ بنے کیوں کہ بیٹھتے وقت کعبۃُ اللہ شریف کی سَمْت مُنہ رکھنا سنّت ہے۔ (1) 



________________________________
1 -     تَعلِیمُ الْمُتعلّم ، ص١١٤