Brailvi Books

فیضان محدثِ اعظم پاکستان
27 - 59
 اس میں کیا حکمت ہے ؟ تو ارشاد فرمایا: وہ سید صاحب تھے ،  ان کو اپنے پیشاب کی بوتل کیسے پکڑاؤں ؟ اگر قیامت کے دن سید صاحب کے جدِ اعلی اور ہمارے پیارے آقا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمادیا : الیاس! کیا تیرا پیشاب اٹھانے کے لئے میرا بیٹا ہی رہ گیا تھا تو اس وقت میں کیا جواب دوں گا ؟ (1) 
اللہ عَزَّ  وَجَلَّکی اِن سب پر رحمت ہو اور اُن کے صَدَقے ہماری مغفرت ہو۔ 
اٰمین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !  	صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
اِتِّباعِ سُنّت  کا جذبہ 
مُحِبّ اپنےمحبوب کی اطاعت کرتا ہے اس کے حکم کی تعمیل کرتا ہے حضور محدثِ اعظم پاکستان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْمَنَّان ایک سچے  عاشق رسول تھے تو یہ کیسے ممکن تھا کہ آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ  کا کوئی فعل خلافِ سنت ہو اس کا اندازہ اس واقعہ سے لگائیے :ایک مرتبہ نمازِ عصر کےبعد آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ   مسجد سے باہر تشریف لائے جن لوگوں کو مسجد میں مصافحہ کا موقع نہ مل سکا تھا وہ مصافحہ کے لئے جُوق دَر جُوق آگے بڑھے ایک شخص نےآپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ  کے بائیں ہاتھ میں بطورِ نذرانہ کچھ رقم دینے کی کوشش کی جونہی آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ  کو اس بات کا اندازہ ہوا فوراً ہاتھ کھینچ لیا اور فرمایا : الٹے ہاتھ سے  لینا اور الٹے ہاتھ میں دینا خلافِ سنت



________________________________
1 -     فکرِ مدینہ ، ص ۹۶بتغیر