ساداتِ کرام شہزادے ہیں
آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ ساداتِ کرام کا بے حد ادب کرتے اور ان سے کسی طرح کا کام لینا پسند نہ فرماتے چنانچہ دینی اجتماعات ىا عرس مبارک کے انتظامات کے لىے طلبہ کى ڈىوٹىاں لگائى جاتىں تو ساداتِ کرام کےذمے کوئی ڈىوٹى نہ لگاتےاگر کوئی عرض کردیتا تو ارشادفرماتے:ان کى ڈىوٹى ىہ ہے کہ بس لنگر کھائىں، یہ شہزادے ہیں اور شہزادوں کو کوئی کام نہیں دیا جاتا۔ (1)
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! واقعی جس سے حقیقی محبت ہو اس کی ہر چیز سے محبت ہو جاتی ہے ساداتِ کرام کا تعلق چونکہ دو جہاں کے مالک ومختار، رحمتِ عالمیان صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمسے ہے اسی نسبت کی وجہ سے اولیا وعُلمااور عوام الناس ہمیشہ ان کا ادب کرتے ہیں اسی طرح کا ایک واقعہ بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطار قادری رضوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہکے بارے میں ملتا ہے آپ عرب امارات میں قیام کے دوران ایک صاحب کی وساطت سے بعض Testکروانے کے لئے دبئی کے ایک ہسپتال کی لیبارٹری میں تشریف لےگئے۔ وہاں پر اپنے بول کی شیشی (Urine Bottle) ان صاحب کو ان کے بے حد اصرار کے باوجود نہ اٹھانے دی ۔ بعد میں آپ سے عرض کی گئی :آپ نے ان صاحب کو یہ شیشی نہیں اٹھانے دی
________________________________
1 - حیات ِ محدث ِ اعظم ، ص۱۶۰