سالن اور ایک چپاتی ہوتی ، جسے خوب چبا کر کھاتے اور فرماىا کرتے کہ کھانا خوب چبا کر کھاؤ، دانتوں کا کام معدے سے نہ لو، معمول کے بغىر تناول نہ فرماتے ىہى وجہ ہے پىٹ کبھى خراب نہ ہوا۔کھانے کے درمىان میں پانی پىتے اگرکھانے کے بعد پانی کی ضرورت محسوس ہوتی تو بعد میں سادہ لقمہ ضرور تناول فرماتے ، کبھى کبھار چائے سے بھی لطف اندوز ہوتے ۔ٹھنڈا پانی شوق سے نوش فرماتے یہاں تک کہ سردىوں مىں صراحى رات کو باہر صحن مىں رکھواتے اورپھر اسى پانى کو پیا کرتے ، سردىوں مىں گنے کا رس مرغوب تھا برتن نہاىت صاف استعمال فرماتے۔بارش مىں بڑے شوق سے نہاتے حتى کہ اگر سردىوں مىں رات کو بارش ہوتى تو بھی نہالىتے۔خرىدو فروخت کے لىے بازار کبھى نہ جاتے۔ آپ کى نشست دوزانو ىاآلتی پالتی ہوتى۔ گرمىوں مىں بغىر بچھونے کے چار پائى پر لىٹتے، ىہ چار پائى عموما مُونج (مخصوص قسم کی گھا س کی بٹی ہوئی رسی) کى ہوتى تھى، سردىوں مىں رات کو کمرے کى کھڑکىاں کھول کر سوتےاور لحاف سىنے تک رکھتے ، گھڑی کلائی پر باندھتے نہ جیب میں رکھتے اور نہ ہی کمرے مىں ہوتى اس کے باوجود ہر کام مقررہ وقت پر ادا کرتے اور فرماىا کرتے کہ زندگى کے امور کے لىے اوقات متعىن کرلو اور پھر ان پر عمل کرو۔
اخبار بىنى نہ کرتے اگر کسى خاص وجہ سے اخبار دىکھنا ہوتا تو پہلےاس پر موجود جاندار تصاوىر کو سىاہى پھىر کر مسخ کروالىتے، لکھنے مىں بالعموم سىاہ روشنائى استعمال کرتے ، لکھتے وقت کاغذ کسی کتاب پر نہ رکھتے ، کارڈ وغىرہ ہوتا تو عموماً ہاتھ پر رکھ کر