Brailvi Books

فیضان محدثِ اعظم پاکستان
22 - 59
وظیفہ شب وروز 
حضور محدثِ اعظم پاکستان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْمَنَّانفجرکا وقت  شروع ہونے سے پہلے ہی بىدار ہوتےاور ضرورىات سے فارغ ہو کر ذکر و مناجات میں مصروف ہو جاتے،  شاہى مسجد مىں نماز با جماعت  تکبىرِ اولىٰ کے ساتھ ادا کرتے اورصبح سے دوپہر تک پھر ظہر سے عصر تک پڑھاتےرہتے ، عصر ومغرب کے درمیان استفتاء اور خطوط کے جوابات عطا فرماتےپھر مہمانوں سےملاقات،  آنے والو ں کى پذىرائى، بعد عشاء اہم معاملات پر غور،  خدامِ دىن ،  خدامِ رضا کو دىنى مشورے،  مسجد و مدرسہ کے تعمىرى منصوبے،  ىہاں تک کہ چادرِ شب ہر کس و ناکس پر تَن جاتى،   دن بھر کے تھکے ہارےطلبہ مطالعہ کَر کَرکے  سوجاتے،  مگر آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ  کے کام ختم ہونے کا نام ہی نہ لیتے مطالعہ کرنے بیٹھتے تو رات گئے  تک مطالعہ جاری رہتا۔ (1) 
معمولاتِ زندگی 
محدثِ اعظم پاکستان  عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْمَنَّانکا کھانا سادہ اور قلىل مقدار مىں ہوتا  گھر مىں جو  پکتا کھالىتے ،  کسى خاص کھانے کى فرمائش کبھى نہ کرتے البتہ سردىوں مىں شلجم اور گرمىوں مىں کدوشریف  ر غبت سے کھاتے، ڈَلیا  (چنگیری) میں جو روٹی اوپر موجود ہوتی وہی کھالیتے نیچےسے گرم روٹی نہ نکالتے، عموماً اىک وقت کی غذا تھوڑا سا 



________________________________
1 -     حیات محدث اعظم ، ص ۱۹۷ملخصاًوغیرہ