Brailvi Books

فیضان محدثِ اعظم پاکستان
2 - 59
 منقولات،  رہبر شرىعت وطرىقت حضرت علامہ ابوالفضل محمد سردار احمد چشتى قادرى  عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللہ ِ القَوِی  ہیں آپ بىک وقت بلندپایہ مدرس،  بے مثال محدث ،  خوش بىان مقرر،  عظىم محقق اور مُتَدَىَّن (دیانت دار)  مفتى تھے اور سب سے بڑھ کر ىہ کہ آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ  عاشقِ رسول اور متبع شرىعت وسنّت تھے۔ آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ  کی پاکیزہ زندگی ہمارے لئے مشعل راہ کی حیثیت رکھتی ہے آئیے ! اس مینارہ نور کے چند گوشوں سے اپنی زندگی کو روشن کیجئے ۔
ولادتِ باسعادت 
محدثِ اعظم پاکستان حضرت مولانا محمد سردار احمد چشتى قادرى عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی قصبہ دىال گڑھ ضلع گورداس پور ( مشرقى پنجاب، ہند) مىں پىدا ہوئے،  آپ کى تارىخ ولادت۲۹ جمادی الاخریٰ ۱۳۲۱ھ بمطابق 22ستمبر1903ء ہے۔ (1) 
محدثِ اعظم پاکستان کاخاندانی پس منظر 
آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ  کے آباو اجدادکا تعلق قصبہ دیال گڑھ کے سیہول جٹ خاندان سے تھا جو شرافت،  دىانت،  پاکبازى اور مہمان نوازى مىں علاقہ بھر مىں شہرت رکھتا تھا،  پور اخاندان مشائخ کرام کا مرید اور عقیدت مندتھا۔والد محترم چودھرى مىراں بخش چشتی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کا شمار علاقے کے معروف ومعزز افراد میں ہوتا تھا۔ آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نہ کسی کی غیبت کرتے  نہ ہی کسی کے نقصان پر



________________________________
1 -     تذکرہ محدث اعظم، ص۱۶