Brailvi Books

فیضان محدثِ اعظم پاکستان
17 - 59
کسی کے لبوں پر تبسم نہ دیکھتے تو مخاطب کرتے ہوئے فرماتے : آپ کے لبوں پر تبسم کیوں نہیں؟ رسول پاک صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے ادائے تبسم پر اگرآپ تبسم نہ کریں گے تو بَھلا  اور کون سا موقع ہوگا؟ (1) 
محدثِ اعظم پاکستان اور عمامہ و چادر   
محدّثِ اعظم پاکستان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْمَنَّاندورانِ تدریس اور اوقات ِنماز میں عام طور پر عمامہ شریف باندھا کرتے تھے جبکہ جمعہ کےدن خصوصی اہتمام کے ساتھ عمامہ باندھتے جوعموماًنسواری رنگ کا اورکبھی سفید یا زرد رنگ کا ہوتا خاص تقاریب ،  خطبۂ جمعہ وعیدین کے لئے عمامہ پر سفید ململ کا لمبا چادر نما پٹکا بھی اوڑھا کرتے جو چہرہ مبارک کے ماسوا سر اور گردن پر لپیٹا ہوتا۔
مُفَسّرِقرآن حضرت علامہ مولانا محمد جلال الدّین قادریعَلَیْہِ رَحمَۃُ اللہ ِالْقَوِی  فرماتے ہیں کہ حضور محدثِ اعظم پاکستان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْمَنَّان  کے سر ِاَقدس اور گردن پر یوں چادر رکھنے کے انداز کو میں آج تک ایک خاص ادا سمجھتا رہا حسنِ اتفاق سے ایک حدیثِ پاک نظر نواز ہوئی ’’اَ لْاِرْتِدَاءُ لُبْسَةُ الْعَرَبِ وَالْاِلْتِفَاعُ لُبْسَةُالْاِیْمَانِ‘‘ (2)  ترجمہ و تفھیم :چادر اوڑھنا عربوں کا لباس ہے اور سر اور اکثر 



________________________________
1 -     حیات محدث اعظم، ص۶۱ملخصاً
2 -     رواہ طبرانی عن ابن عمربحوالہ جامع صغیر للسیوطی ، مطبوعہ مصر جلد ۱، ص۲۱۰