Brailvi Books

فیضان محدثِ اعظم پاکستان
13 - 59
سے حق کى آواز پھىلنے لگى اور عوام و خواص کے آنے جانے کا سلسلہ شروع ہوگیا،   آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کے علم و فضل ، حقانىت و صداقت،  مستقل مزاجی ،   تحمل و بردبارى ،  اَخلاق و انکسارى اور مہمان نوازى نے ہر آنے والے کو متاثر کىا۔چند ماہ بعد ۱۲ ربىع الاول ۱۳۶۹ھ/2 جنورى1950ء کے پُر بہار موقع پربعد نماز عصر آپ نے احبابِ اہل سنت کے اجتماع مىں اس عظىم مِلّى ىونىورسٹى جامعہ مظہر  اسلام جھنگ بازار کا سنگِ بنىاد اپنے دستِ مبارک سے رکھا اور دعائے خىر و برکت فرمائى۔ (1)  
امام مالک رَحْمَۃُ اللہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کی یاد تازہ ہوگئی 
حضرت امام مالک رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ  حدىث پاک کى تعظىم مىں خوشبو لگاتے،  اعلىٰ لباس زىب تن کرتے اوراطمینان سے بىٹھ کر پُروقار لہجے مىں درس حدىث دىتے۔ اسى حال کى عکاسی حضور محدثِ اعظم پاکستان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْمَنَّان کى مَسند تدرىس سے ہوتى ہےکہ آپ بھی حدىثِ پاک پڑھانے کے لىے خاص اہتمام فرمایا کرتےچنانچہ دارالحدىث روانگى سے قبل وضو ىا غسل فرماتے،  اچھااور اُجلا لباس زىب تن کرتے،  عمامہ شرىف پہنتے،  اس تىارى سے اىسا لگتا تھا جىسے آپ کسى بہت بڑى شخصىت کى ملاقات کو جارہے ہوں۔ (2) 



________________________________
1 -    تذکرہ محدث اعظم پاکستان، ۲ /  ۱۲۹ملخصاً وغیرہ 
2 -     حیات محدث اعظم، ص۵۷ملخصاًوغیرہ