خطوط آتے توان کو پڑھے بغىر اىک مٹکے مىں ڈال دیتے، تعلىم سے فارغ ہوکر سب خطوط کو اىک ہى دفعہ پڑھااور سب کے لىے دعا کردی ، کىونکہ ان خطوط میں کسى کى بىمارى کا ذکرتھا تو کسى کے فوت ہونے کا۔ (1)
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! واقعی حضور محدث ِاعظم پاکستان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْمَنَّاننے جس محنت ، لگن اور جستجو کے ساتھ علم دین حاصل کیا اس کی مثال عصر حاضر میں پیش کرنا مشکل ہےاے ہمارے پیارے اللہ عَزَّ وَجَلَّہمیں حضور محدثِ اعظم پاکستان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْمَنَّان کے صدقے خوب خوب علمِ دین سیکھنےاور اس پر عمل کرنے کی توفیق عطافرما ۔
اٰمین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
تُوبُوا اِلَی اللہ! اَسْتَغْفِرُاللہ
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
تدرىس کا آغاز
محدثِ اعظم پاکستان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْمَنَّاننے۱۳۵۲ھ بمطابق1932ءہى مىں دارالعلوم ”منظرِاسلام“ برىلى شرىف مىں اپنى تدرىسى زندگی کا آغاز کیا، تین سال
________________________________
1 - حیات محدث اعظم، ص۴۰ملخصاً