اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
فیضان محدثِ اعظم پاکستان
دُرُود شریف کی فضیلت
رسولِ اکرم، نُورِ مُجَسَّم، شاہِ بنی آدم، نبیِّ مُحتَشَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ مُعَظَّم ہے:جس نے مجھ پر سو مرتبہ دُرُودِپاک پڑھا اللہ عَزَّ وَجَلَّ اُس کی دونوں آنکھوں کے درمیان لکھ دیتا ہے کہ یہ نِفاق اور جہنَّم کی آگ سے آزاد ہے اور اُسے بروزِ قیامت شُہَداء کے ساتھ رکھے گا۔ (1)
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
مسلمانوں کی تابناک علمی تاریخ ان کی بزرگی وعظمت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ امامِ اعظم ہوں یا غوثِ اعظم ، امامِ غزالی ہوں یا امامِ رازی ، شاہ عبد الحق محدثِ دہلوی ہوں یا امامِ احمد رضا خان قادری رَحِمَہُمُ اللہُ تَعَالٰی ان نُفُوسِ قُدسِیَّہ نےاپنے اپنے دور میں وقت کے تقاضوں کے مطابق اسلامی تعلیمات کے فروغ و اِشاعت میں پیارے آقا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی جانشینی کا حق ادا کیا۔ اولیائے کرام، علمائےدین اور محدثین رَحِمَہُمُ اللہُ تَعَالٰی کی اسی نورانی وعرفانی لڑی کے ایک نایاب وبے بدل موتی محدثِ اعظم پاکستان، شىخ الحدىث والتفسىر، جامع معقولات و
________________________________
1 - مَجْمَعُ الزَّوَائِد ، ۱۰ / ۲۵۳، حدیث : ۱۷۲۹۸