Brailvi Books

فیضانِ خواجہ غَریب نواز
7 - 30
طالب مطلوب کے در پر
اس عرصے میں عُلومِ ظاہرى کی تکمىل تو ہو چکی تھی مگر جس تڑپ کی وجہ سے گھربارکوخیربادکہاتھااس کی تسکین ابھی باقی تھی۔ چنانچہ کسی ایسے طبیبِ حاذِق  (ماہر) کی تلاش میں نکل کھڑے ہوئےجو درد ِدل کی دَوا کر سکے۔چنانچہ مُرشدِ کامل کى جُسْتْجُو مىں بُخارا سے حجاز کا رختِ سفر باندھا۔راستے میں جب نىشاپور (صوبہ خُراسان رضوی ایران ) کے نواحی علاقے” ہاروَن“سے گزر ہوا اورمردِ قلندر قُطبِ وقت  حضرت سَیِّدُنا عُثمان ہاروَنى چشتیعَلَیْہِ رَحمَۃُ اللہ ِالْقَوِی کاشُہرہ سناتوفوراً حاضرِ خدمت ہوئےاوران کے دستِ حق پرست پربیعت کرکےسلسلۂ چشتیہ میں داخل ہوگئے۔  (1) 
یَک دَرگیر مُحکم گیر
آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کئی سال  تک مُرشدِ کامل کی خدمت میں حاضر رہے اور مَعْرِفَت کی مَنازل طے کرتے ہوئے باطنى عُلوم سے فیض یاب ہوتے رہے۔ حضرت سَیِّدُنا خواجہ عثمان ہاروَنیعَلَیْہِ رَحمَۃُ اللہ ِالْغَنِی جہاں بھی تشریف لے جاتے آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ ان کا سامان اپنے کندھوں پر اُٹھا ئے ساتھ جاتے نیز آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کو کئی مرتبہ مُرشد کے ساتھ حج کی سعادت بھی حاصل ہوئی۔ (2) آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں :جب میرے پیرو مُرشد خواجہ عثمان ہاروَنی  عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللہ ِالْغَنِی نے میری


________________________________
1 -     مرآۃ الاسرار، ص۵۹۴ ملخصاً
2 -     اللہ کے خاص بندےعبدہ، ص ۵۰۹ملخصاً