Brailvi Books

فیضانِ خواجہ غَریب نواز
28 - 30
 سُنّتیں سکھائی جاتی ہیں نیز دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وارسُنَّتوں بھرے اجتماعات میں شرکت ، مدنی قافلوں میں سفراور مدنی انعامات پر عمل کی ترغیب بھی  دلائی جاتی ہے،  ایامِ عُرس میں صاحبِ مزارکی خدمت میں ڈھیروں ڈھیرایصالِ ثواب کےتحائف پیش کرتی ہے نیز صاحبِ مزاربُزرگ کےسَجادہ نشین، خُلَفَااور مَزارات کےمُتَوَلِّی صاحبان سےوقتاًفوقتاًملاقات کرکےاِنہیں دعوتِ اسلامی کی خِدمات، جامعاتُ المدینہ ومدارِسُ المدینہ اوربیرونِ ملک میں ہونے والےمَدَنی کاموں سے آگاہ کرتی ہے۔
نیکی کی دعوت
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!آپ کو مَزار شریف پرآنا مبارک ہو ،  اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ !تبلیغِ قرآن وسنّت کی عالمگیر غیرسیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کی طرف سے سُنَّتوں بھرے مَدَنی حلقوں کا سِلْسِلہ جاری ہے ، یقینازندگی بے حد مختصر ہے ، ہم لمحہ بہ لمحہ موت کی طرف بڑھتے چلے جارہے ہیں ، عنقریب ہمیں اندھیری قبرمیں اُترنا اور اپنی کرنی کا پھل بھگتنا پڑے گا، اِن اَنمول لمحات کو غنیمت جانئے اور آئیے! اَحکامِ الٰہی پر عمل کا جذبہ پانے، مصطَفٰے جانِ رحمت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم کی سُنَّتیں اور اللہ کے  نیک بندوں کے مَزارات پر حاضری کے آداب سیکھنے سکھانے کے لئے مَدَنی حلقوں میں شامل ہوجائیے۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کودونوں جہاں کی بھلائیوں سے مالامال فرمائے۔    اٰمین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم