کنکروں اور پتھروں پرلَوٹتا اور کہتا ”کھواجہ اگن (یعنی اے خواجہ غریب نواز رَحْمَۃُ اللہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ جلن) لگی ہے“۔تیسرے روز میں نے دیکھا کہ بالکل اچھا ہوگیا ہے ۔ (1)
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
مجلس مزاراتِ اولیا
اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّدعوتِ اسلامی دنیا بھر میں نیکی کی دعوت عام کرنے، سنتوں کی خوشبوپھیلانے، عِلْمِ دین کی شمعیں جلانے اور لوگوں کے دلوں میں اولیاءُاللہ کی محبت و عقیدت بڑھانے میں مصروف ہے۔تادمِ تحریردنیا کے کم وبیش200 ممالک میں اس کا مَدَنی پیغام پہنچ چکاہے۔ساری دنیا میں مَدَنی کام کومنظم کرنے کے لئے تقریباً 92سے زیادہ مجالس قائم ہیں، انہی میں سے ایک’’مجلسِ مزاراتِ اولیا‘‘بھی ہے جودیگر مدنی کاموںکے ساتھ ساتھ بُزرگانِ دین کے مزاراتِ مبارکہ پر حاضر ہوکر مُختلف دینی خِدمات سرانجام دیتی ہے۔مثلاًحتَّی المَقدُورصاحبِ مزارکے عُرس کے موقع پراِجتماعِ ذکرونعت کااِنعقادکرتی ہے، مزارات سے مُلْحِقہ مساجِد میں عاشِقانِ رسول کے مَدَنی قافلے سفرکرواتی اوربالخصوص عُرس کے دنوں میں مزارشریف کے اِحاطے میں سُنّتوں بھرےمَدَنی حلقے لگاتی ہے جن میں وُضو، غُسل، تیمم، نمازاور ایصالِ ثواب کاطریقہ، مزارات پر حاضری کے آداب اور سرکارِ مدینہ صَلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی
________________________________
1 - ملفوظات اعلی حضرت، ص۳۸۴