Brailvi Books

فیضانِ خواجہ غَریب نواز
24 - 30
غورى نے اس شہر  پر حملہ کردىا۔ راجہ اپنی فوج کے ہمراہ مقابلہ کرنے آیامگر لشکرِ اسلام کی جُرأت و بہادری کے آگے زیادہ دیر نہ ٹھہر سکا بالاخر  ہتھیار ڈال  کر عبرت ناک شکست سے دوچار ہوااور سپاہیوں نے اُسے  زندہ گرفتار کرکے انتہائی ذِلت کے ساتھ سلطان غوری  کے سامنے پىش کردیا۔ (1) 
(5) ہر رات طوافِ کعبہ 
حضرت سَیِّدُنا خواجہ غریب نواز رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کا کوئی مُرید یا اہلِ محبت اگرحج یا عمرہ کی سعادت پاتا اور طوافِ کعبہ کے لئے حاضر ہوتا  تودیکھتا کہ خواجہ غریب نواز رَحْمَۃُ اللہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ  طواف ِ کعبہ میں مشغول ہیں ، اُدھر اہلِ خانہ اور دیگراحباب یہ سمجھتے کہ آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہاپنے حجرے میں موجود ہیں۔ بالآخر ایک دن یہ راز کُھل ہی گیا کہ آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ   بیتُاللہ شریف حاضر ہوکر ساری رات طواف ِکعبہ میں مشغول رہتے ہیں اور صبح اَجمىر شریف واپس  آکرباجماعت نمازِ فجر ادا فرماتے ہىں۔ (2) 
(6) انوکھا خزانہ 
حضرت سَیِّدُناخواجہ غرىب نوازرَحْمَۃُ اللہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کے آستانہ مُبارکہ پر روزانہ اس قدرلنگر کااہتمام ہوتا کہ  شہر بھر سے غُرباو مَساکىن آتے اور سىرہو کر کھاتے۔



________________________________
1 -     اقتباس الانوار، ص۳۶۸
2 -     اقتباس الانوار، ص۳۷۳