Brailvi Books

فیضانِ خواجہ غَریب نواز
23 - 30
 ہمارے تالاب کو” ناپاک“ کررہے ہیں۔ چُنانچِہ وہ حضرات لَوٹے اورسارا ماجرا خواجہ غریب نواز رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کی خدمت میں عرض کردیا۔ آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے ایک خادم کو چھاگل (پانی رکھنے کا مٹی کا برتن) دیتے ہوئے ارشاد فرمایا: اس میں تالاب کا پانی بھر لاؤ۔خادِم نےجونہی پانی بھرنے کے لئے چھاگل تالاب میں ڈالاتواس کا سارا پانی چھاگل میں آگیا۔لوگ پانی نہ ملنے پر بے قرار ہوگئے اور آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکی خدمتِ سراپا کرامت میں حاضِر ہو کر فریاد کرنے لگےچُنانچِہ آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے خادِم کو حکم دیا کہ جاؤ اور پانی واپَس تالاب میں اُنڈَیل دو۔ خادِم نے حکم کی تعمیل کی تو اَنا ساگر پھر پانی سے لبریز ہوگیا۔ (1) 
(4) اللہ والوں کا تصرُّف
آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکا اىک مُرىد راجہ کے ہاں ملازم تھا۔ راجہ کو جب اپنے اس ملازم کےاسلام لانے کی خبر ہوئی تو اس پرظلم کرنے لگا۔ حضور  خواجہ غریب نواز رَحْمَۃُ اللہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ  کو پتا چلا تو آپ نے راجہ کو ظلم سے باز رہنے کا حکم بھیجا لىکن وہ ظالم وجابرشخص اقتدار کے نشے میں مست تھا کہنے لگا:یہ کون آدمى ہےجو یہاں بىٹھ کرہم پرحکم چلارہا ہے؟ آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکو خبر پہنچی تو فرمایا:ہم نے اسے گرفتار کرکے لشکر اسلام کے حوالے کردىا۔ ابھی چندہی  دن گزرے  تھے کہ سُلطان مُعز الدّىن محمد


________________________________
1 -    خوفناک جادوگر، ص۷