Brailvi Books

فیضانِ خواجہ غَریب نواز
20 - 30
6- بد بختی کی علامت یہ ہے کہ انسان گناہ کرنے  کے باوُجُود بھی اللہ عَزَّوَجَلَّ  کی بارگاہ میں خود کو مقبول سمجھے۔
7- خدا کا دوست وہ ہے جس میں یہ تین خوبیاں ہوں : سخاوت دریا جیسی،  شفقت  آفتاب کی طرح اور تواضع زمین کی مانند۔ (1) 
سجّادہ نشین  وخُلَفا
حُضور سَیِّدی خواجہ غریب نواز رَحْمَۃُ اللہ ِتَعَالٰی عَلَیْہکے خلفا میں سب سے قریبی اورمحبوب حضرت سَیِّدُناقُطبُ الدّین بختیار کاکی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللہ ِالْکافی تھے۔ خواجہ صاحب رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکے وِصالِ ظاہری کے بعدآپ ہی سجّادہ نشین ہوئے۔  (2) ان کے علاوہ دیگر جلیلُ القدرخُلفامیں  حضرت قاضى حمىدُ الدّىن ناگورى ، سُلطانُ التارکىن حضرت  شىخ حمىدُالدّىن صُوفى اورحضرت شىخ عبداللہبىابانى (سابقہ اجےپال جوگى) رَحِمَہُمُ اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن  کا شمار ہوتا ہے۔ (3) 
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!جب اللہعَزَّ  وَجَلَّ   کے مُقرَّب بندے اپنی تمام ترزندگی اس کے احکام کی بجاآوری اور اس  کے ذکر میں  بسر کرتے ہیں ، دُنْیوی لذّتوں اورآسائشوں کوچھوڑ کرتبلیغ واِشاعتِ دین میں گزاردیتے ہیں تواللہعَزَّ  وَجَلَّ  انہیں


________________________________
1 -      خوفناک جادوگر، ص۲۵
2 -     معین الہند حضرت خواجہ معین الدین اجمیری، ص۹۵
3 -     اقتباس الانوار، ص۳۸۸