1- جو بندہ رات کو باطہارت سوتا ہے، تو فرشتے گواہ رہتے ہیں اور صبح اللہ عَزَّوَجَلَّ سے عرض کرتے ہیں اے اللہ عَزَّ وَجَلَّ !اسے بخش دےیہ با طہارت سوىا تھا۔ (1)
2- نماز اىک راز کی بات ہے جو بندہ اپنے پروردگار سے کہتا ہے، چنانچہ حدىث پاک مىں آىا ہے۔اِنَّ الْمُصَلِّى یُنَاجِیْ رَبَّه (2) یعنی نماز پڑھنے والا اپنے پروردگار سے راز کی بات کہتا ہے۔ (3)
3- جوشخص جھوٹى قسم کھاتا ہےوه اپنے گھر کو وىران کرتا ہےاوراس کے گھر سے خىرو برکت اُٹھ جاتى ہے۔ (4)
4- مصىبت زدہ لوگوں کى فرىاد سننا اوران کاساتھ دىنا، حاجتمندوں کى حاجت روائی کرنا، بھوکوں کو کھانا کھلانا، اسىروں کو قىد سے چھڑانا ىہ باتىں اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے نزدىک بڑا مرتبہ رکھتى ہىں۔ (5)
5- نیکوں کی صحبت نیک کام سے بہتر اور برے لوگوں کی صحبت بدی کرنے سے بھی بدتر ہے۔
________________________________
1 - ہشت بہشت، ص۷۷
2 - کنزالعمال ، کتاب الصلٰوة، ۴/۱۷۹، حدیث:۱۹۶۷۰، الجزء الثانی
3 - ہشت بہشت، ص۷۵
4 - ہشت بہشت ، ص۸۴
5 - معین الہند حضرت خواجہ معین الدین اجمیری، ص۱۲۴