Brailvi Books

فیضانِ خواجہ غَریب نواز
16 - 30
آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکبھی کسی مُسلمان کا بھید نہ کھولتے ۔ (1) 
مُرشدِ کامل کے مزار مبارَک کی تعظیم
    ایک مرتبہ حضرت خواجہ مُعینُ الدّین حسن چشتی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِیاپنے مُریدین کی تربیت فرمارہے تھے۔ دورانِ بیان جب جب آپ کی نظر دائیں طرف پڑتی توبا ا َدَب کھڑے ہوجاتے۔تمام مُریدین یہ دیکھ کر حیران تھے کہ پیرو مُرشِد باربار کیوں کھڑے ہورہے ہیں، مگر کسی کو پوچھنے کی جُرأت نہ ہوسکی الغرض جب سب لوگ وہاں سے چلے گئے،  تو ایک منظورِنظر مُریدعرض گزارہوا:حضور!ہماری تربیت کے دوران آپ نے بارہا قیام فرمایا اس میں کیا حکمت تھی؟حضرت خواجہ مُعینُ الدّین عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْمُبِیْن نے فرمایا: اس طرف پیرو مرشِد شَیخ عثمان ہاروَنی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللہ ِالْغَنِی  کا مزار مبارَک ہےجب بھی اس جانب رخ ہوتا  تو میں تعظیم کے لئے اُٹھ جاتا، پس میں اپنے پیر و مُرشِد کے روضہ ٔمبارَک کی تعظیم میں  قیام کرتا تھا۔ (2) 
فرمان غوثِ اعظم پر سر جُھکادیا
جس وقت حضرت سَیِّدُناغوثِ اعظم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے بغدادِ مُقدّس میں ارشاد فرمایا:قَدَمِیْ ھٰذِہٖ عَلٰی رَقَبةِکُلِّ وَلِیِّ اللهیعنی میرایہ قدم اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے ہرولی کی گردن


________________________________
1 -     حضرت خواجہ غریب نواز حیات وتعلیمات،  ص۴۱ملخصاً
2 -      آدابِ مُرشدِ کامل،  ص ۱۱۴بتغیر