Brailvi Books

فیضانِ خواجہ غَریب نواز
13 - 30
تلاوتِ قرآن اور شب بیداری
حضرت سَیِّدُنا خواجہ غریب نواز رَحْمَۃُ اللہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کا معمول تھاکہ ساری ساری رات عبادتِ الٰہی میں مصروف رہتےحتی کہ عشاء کے وضوسے نمازِفجر ادا کرتے اور تلاوتِ قرآن  سے  اس قدرشغف تھا کہ دن میں دوقرآنِ پاک  ختم  فرمالیتے، دورانِ سفر بھی قرآن پاک کی تِلاوت جاری رہتی ۔ (1) 
پیٹ کا قُفْلِ مدینہ
دیگر بُزرگانِ دین اور اولیائے کاملین رَحِمَہُمُ اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن  کی طرح آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہبھی زیادہ سے زیادہ عبادتِ الٰہی بجالانے کی خاطر بہت ہی کم کھانا تناول فرماتےتاکہ کھانے کی کثرت کی وجہ سے سُستی، نیندیا غُنودگی عبادت میں رُکاوٹ کا باعث نہ بنے ، چنانچہ آپ کے بارے میں منقول ہے کہ سات روز بعد دو ڈھائی تولہ وزن کے برابر روٹی پانی میں بھگو کر کھایاکرتے۔ (2) 
لباس مُبارک اور سادگی
اللہ والوں کی شان ہے کہ وہ ظاہری زیب و آرائش کے بجائے باطن کی صفائی پر زور دیتے ہیں۔حضرت  خواجہ غریب نوازرَحْمَۃُ اللہ ِتَعَالٰی عَلَیْہکے لباس مبارک میں


________________________________
1 -     مرآۃ الاسرار،  ص۵۹۵، بتغیر
2 -     مرآۃ الاسرار، ص۵۹۵بتغیر