Brailvi Books

فیضانِ خواجہ غَریب نواز
12 - 30
 انفرادی کوشش سے  اس نے ظُلم و جَورسے جمع کی ہوئی ساری دولت اصل مالکوں کو لوٹادی اورآپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکى صُحبت کو لازم پکڑلیا۔ آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے کچھ ہى عرصے مىں اسے فُىوضِ باطنى سے مالا مال کرکے خِلافت عطا فرمائی اور وہاں سے رخصت ہوگئے۔ (1) 
داتا کے مزار پرخواجہ کی حاضری
اسی سفر میں آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنے حضرت داتا گنج بخش سَیِّدعلی ہجویری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِیکے مزاراقدس پرنہ صرف حاضری دی بلکہ مُراقبہ بھی کیااورحضرتِ سَیِّدُناداتا گنج بخش رَحْمَۃُ اللہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کا خُصُوصی فیض حاصل کیا۔ (2) مزارِ پُر انوار سے رخصت ہوتے وقت داتا گنج بخشرَحْمَۃُ اللہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کی عظمت و فیضان کا بیان اس شعر کے ذریعے کیا:
گنج بخش فیضِ عالم مظہرِ نورِ خدا		ناقِصاں را پیر کامل کاملاں را رہنما
یعنی گنج بخش داتا علی ہجویری عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللہ ِالْقَوِی   کا فیض سارے عالم پر جاری ہے اور آپ نورِخدا کے مظہر ہیں آپ کا مقام یہ ہے کہ راہِ طریقت میں جو ناقص ہیں ان کے لیے پیرِکامل اور جو خود پیرِ کامل ہیں ان کے لیے بھی راہنما ہیں۔



________________________________
1 -     اللہ کے خاص بندےعبدہ، ص ۵۱۱ملخصاً
2 -     مرآۃ الاسرار ص۵۹۸، ملخصاً