Brailvi Books

فیضانِ خواجہ غَریب نواز
1 - 30
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط  بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
فیضانِِِخواجہ غَریب نواز رَحْمَۃُ اللہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ
دُرُود شریف کی فضیلت
حضرتِ سَیِّدُناابُوہریرہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت ہے کہ رَحْمَۃٌ لِّلْعٰلمِیْن،  شفِیْعُ الْمُذْنِبِیْن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم کا فرمانِ دلنشین ہے: لَا تَجْعَلُوْا بُیُوْتَکُمْ قُبُورًا وَلَا تَجْعَلُوْا قَبْرِی عِیْدًا، یعنی اپنے گھروں کوقَبرستان مت بناؤ اور نہ ہی میری قَبر کوعید بناؤ وَصَلُّوْاعَلَیَّ فَاِنَّ صَلَا تَکُم تَبْلُغُنِیْ حَیْثُ کُنْتُمْ یعنی اورمجھ پردُرُود ِپاک پڑھا کرو، بے شک تمہارا دُرُود مجھ تک پہنچتا ہے چاہے تم جہاں بھی ہو۔ (1) 
مُفَسّرِشہیر حکیمُ الْاُمَّت حضرتِ مُفْتی احمد یار خانعَلَیْہِ رَحمَۃُ الْحَنَّان مراٰۃُ المناجیح میں اس حدیث پاک کے تَحت فرماتے ہیں :اپنے گھروں کو قبرستان کی طرح اللہ عَزَّوَجَلَّ کے ذِکر سے خالی مت رکھوبلکہ فَرائض مسجد وں میں اَدا کرو اورنَوافل گھر میں ۔ اور جیسے عیدگاہ میں سال میں صرف دوبار جاتے ہیں ایسے میرے مَزار پر نہ آؤ بلکہ اکثر حاضِری دیا کرویا جیسے عید کے دن کھیل کود کے لیے میلوں میں جاتے ہیں ایسے تم ہمارے روضہ پر بے اَدَبی سے نہ آیا کرو بلکہ بااَدَب رہا کرو۔ (2) 
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!	صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد



________________________________
1 -    ابو داود، کتاب المناسک ، باب زیارةالقبور،  ۲/۳۱۵، حدیث:۲۰۴۲
2 -     مراةالمناجیح، ۱/۱۰۱