Brailvi Books

فیضان جمعہ
8 - 26
 عَصر کی نماز کے لئے انتظار کرنا عمرہ ہے۔‘‘   (اَلسّنَنُ الکُبری لِلْبَیْہَقِی ج۳ص۳۴۲ حدیث ۵۹۵۰)
	حجّ و عُمرہ کا ثواب
 	 حُجَّۃُ الْاِسلام حضرتِ سیِّدُنا امام محمد بن محمدبن محمد غزالیرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَافرماتے ہیں : (نَمازِ جُمُعہ کے بعد )عَصرکی نَما ز پڑھنے تک مسجِد ہی میں رہے اور اگر نَمازِ مغرِب تک ٹھہرے تو افضل ہے ۔کہا جاتا ہے کہ جس نے جامِع مسجِدمیں ( جُمُعہ ادا کرنے کے بعد وَہیں رُک کر) نمازِ عَصرپڑھی اُس کیلئے حج کا ثواب ہے اور جس نے (وَہیں رُک کر) مغرِب کی نَماز پڑھی اسکے لئے حج اور عمرے کا ثواب ہے۔(اِحیاءُ الْعُلوم ج۱ص۲۴۹)
سب دنوں کا سردار
 	  نَبِیِّ مُعَظَّم،رَسُولِ مُحتَرم،سُلْطانِ ذِی حَشَم، تا جَدارِ حَرَم، سَرَاپا جُود وکرمرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَاکا فرمانِ باقرینہ ہے:’’جُمُعہ کا دن تمام دِنوں کا سردار ہے اور اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کے نزدیک سب سے بڑا ہے اور وہ  اللّٰہعَزَّوَجَلَّ کے نزدیک  عیدُالْاَضْحٰی اور عیدُالْفِطْر سے بڑا ہے۔ اس میں پانچ خصلتیں ہیں : {۱} اللہ تَعَالٰی  نے اسی میں آدم(علیہِ السَّلام) کو پیدا کیا اور {۲} اسی میں زمین پر اُنہیں اُتارا اور {۳} اسی میں اُنہیں وفات دی اور {۴}اِس میں ایک ساعت ایسی ہے کہ بندہ اُس وَقت جس چیز کا سُوال کرے گا وہ اُسے دے گا جب تک حرام کا سُوال نہ کرے اور{۵} اِسی دن میں قِیامت قائم ہو گی۔ کوئی مقرب فرشتہ و آسمان و