Brailvi Books

فیضان جمعہ
4 - 26
ہجرت شُروع ہوا جس کے بعد دس سال آپصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَکی ظاہِری زندَگی شریف رہی اس عرصہ میں جُمُعے اتنے ہی ہوتے ہیں ۔    (مِراٰۃ ج۲ص۳۴۶،لمعات للشیخ عبد الحق الدہلوی ج۴ص۱۹۰ تحتَ الحدیث۱۴۱۵)     
تین جمعے سُستی سے چھوڑے اُس کے دل پر مُہر 
	اللہ کے مَحْبوب ،دانائے غُیُوب، مُنَزَّہٌ عَنِ الْعُیُوب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کافرمانِ عبرت نشان ہے:’’جو شخص تین جُمُعہ (کی نَماز) سُستی کے سبب چھوڑے  اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ اس کے دل پر مُہر کر د ے گا۔‘‘ (سُنَنِ تِرمِذی ج۲ص۳۸حدیث۵۰۰)
   جُمُعہفرضِ عَین ہے اور اس کی فرضیّت ظہر سے زیادہ مُؤَکَّد(یعنی تاکیدی) ہے اور اس کا منکِر(یعنی انکار کرنے والا) کافِر ہے۔     (دُرِّمُختار ج ۳ص۵، بہارِ شریعت ج۱ص۷۶۲)
جُمُعہ کے عِمامہ کی فضیلت 
	سرکارِ مدینہ، سلطانِ باقرینہ ، قرارِ قلب وسینہ ، فیض گنجینہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَکا اِرشادِ رَحمت بنیاد ہے:’’بے شک اللہ تَعَالٰیاور اس کے فرِشتے جُمُعہ کے دن عمامہ با ند ھنے  والوں پر دُرُود بھیجتے ہیں ۔‘‘(مَجْمَعُ الزَّوائِد ج۲ص۳۹۴حدیث۳۰۷۵)     
شِفا داخِل ہوتی ہے 
	حضرتِ حمید بن عبدالرحمن رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا اپنے والِد سے روایت کرتے ہیں کہ