Brailvi Books

فیضان جمعہ
24 - 26
خطبہ منبر پر چڑھنے سے پہلے یہ اعلان کرے:
’’بِسمِ اللّٰہ‘‘ کے سات حُرُوف کی
نِسبت سے خُطبے کے 7 مَدَنی پھول
٭  حدیثِ پاک میں ہے:’’ جس نیجُمُعہ کے دن لوگوں کی گردنیں پھلانگیں اُس نے جہنَّم کی طرف پُل بنایا۔‘‘ (تِرمِذی ج۲ص۴۸حدیث۵۱۳)اس کے ایک معنیٰ یہ ہیں کہ اس پر چڑھ چڑھ کر لوگ جہنَّم میں داخِل ہو نگے۔ (حاشیۂ بہارِ شریعت ج۱ص۷۶۱،۷۶۲)
٭خطیب کی طرف منہ کر کے بیٹھنا سنّتِ صَحابہ ہے۔ 
٭بزرگانِ دین رَحمَہُمُ اللہُ الْمُبِینفرماتے ہیں : دوزانو بیٹھ کرخطبہ سنے، پہلے خطبے میں ہاتھ باندھے، دوسرے میں زانوپر ہاتھ رکھے تو اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّدو رَکعَت کا ثواب ملے گا۔ (مِراٰۃ المناجیح ج۲ص۳۳۸)
٭اعلٰی حضرت امام احمد رضاخان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الحَنَّانفرماتے ہیں : خطبے میں حضورِ اقدس صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَکا نامِ پاک سُن کر دل میں دُرُود پڑھیں کہ زَبان سے سُکوت( یعنی خاموشی ) فرض ہے۔(فتاوٰی رضویہ مُخَرَّجہ ج۸ص۳۶۵)
٭’’ دُرِّ مختار‘‘ میں ہے:خطبے میں کھانا پینا،کلام کرنااگر چِہسُبْحٰن اللہکہنا ، سلام کا جواب دینا یا نیکی کی بات بتانا حرام ہے۔(دُرِّمُختار ج۳ص۳۹)