Brailvi Books

فیضان جمعہ
23 - 26
عَلَیْہِمُ الرِّضْوَانکے ذِکرِ پاک پر اُس وقت رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُم زَبان سے کہنے کی اجازت نہیں ۔(بہارِ شریعت ج۱ص۷۷۵،دُرِّمُختار ج۳ص۴۰)       
خُطبۂ نکاح سُننا واجِب ہے
 	خُطبۂ جُمُعہ کے علاوہ اورخطبوں کا سننا بھی واجِب ہے مَثَلاً خطبۂ عیدین و نکاح وغیرہُما۔(دُرِّمُختار ج۳ص۴۰)
پہلی اذان ہوتے ہی کاروبار بھی ناجائز
	پہلی اذان کے ہوتے ہی ( نَمازِ جُمُعہ کے لئے جانے کی ) کوشِش (شروع کر دینا) واجِب ہے اوربَیع(یعنی خرید وفروخت) وغیرہ ان چیزوں کا جو سعی(یعنی کوشِش) کے مُنافی (یعنی خلاف) ہوں چھوڑ دینا واجِب ۔یہاں تک کہ راستے چلتے ہوئے اگر خرید و فروخت کی تو یہ بھی ناجائز اور مسجِد میں خرید وفروخت تو سخت گناہ ہے اور کھانا کھا رہا تھاکہ اذانِ جُمُعہ کی آواز آئی اگر یہ اندیشہ ہو کہ کھائے گا توجُمُعہ فوت ہو جائے گا تو کھانا چھوڑ دے اور جُمُعہ کو جائے۔ جُمُعہ کے لئے اطمینان و وقارکے ساتھ جائے۔ (بہارِ شریعت ج۱ص۷۷۵،عالمگیری ج۱ص۱۴۹، دُرِّمُختار ج۳ص۴۲)
	 آج کل علمِ دین سے دُوری کا دَور ہے، لوگ دیگر عبادات کی طرح خطبہ سُننے جیسی عظیم عبادت میں بھی غلطیاں کر کے کئی گناہوں کا اِرتکِاب کرتے ہیں لہٰذا مَدَنی التِجا ہے کہ ڈھیروں نیکیاں کمانے کیلئے ہر جُمُعہ کوخطیب قبل ازاذانِ