Brailvi Books

فیضان جمعہ
20 - 26
 مردِ عاقِل بالِغ کے لئے جُمُعہ پڑھنا افضل ہے۔نابالِغ نے جُمُعہ پڑھا تو نفل ہے کہ اِس پرنَماز فرض ہی نہیں ۔(دُرِّمُختار ورَدُّالْمُحتار ج۳ص۳۰)
’’میرے غوث اعظم ‘‘کے گیارہ حُروف کینِسبت سے ادائیگیٔ جُمُعہ فرض ہونے کی 11شَرائط
	٭شَہر میں مقیم ہونا ٭صِحّت یعنی مریض پر جُمُعہ  فرض نہیں مریض سے مراد وہ ہے کہ مسجِدِ جُمُعہ تک نہ جاسکتا ہو یا چلا توجائے گا مگر مرض بڑھ جائے گا یا دیر میں اچھّاہو گا۔ شیخِ فانی مریض کے حکم میں ہی٭آزاد ہونا ، غلام پر جُمُعہ  فرض نہیں اور اُس کاآقا مَنع کرسکتاہے ٭  مرد ہونا٭ بالِغ ہونا ٭ عاقِل ہونا۔ یہ دونوں شرطیں خاص جُمُعہ کے لیے نہیں بلکہ ہر عبادت کے وُجوب میں عَقل و بُلُوغ شَرط ہی٭ انکھیارا ہونا٭ چلنے پر قادِر ہونا ٭قَید میں نہ ہونا ٭بادشاہ یا چور وغیرہ کسی ظالم کا خوف نہ ہونا٭مینہ یا آندھی یا اَولے یا سردی کا نہ ہونا یعنی اِس قَدَر کہ ان سے نقصان کا خوفِ صحیح ہو۔(بہارِ شریعت ج۱ص۷۷۰،۷۷۲)
	جن پر نَماز فرض ہے مگر کسی شَرعی عذر کے سبب جُمُعہ فرض نہیں ، اُن کو جُمُعہ کے روز ظہرمُعاف نہیں ہے وہ تو پڑھنی ہی ہوگی۔
جُمُعہ کی سنّتیں 
	نَمازِجُمُعہ کے لئے اوّل وَقت میں جانا،مِسواک کرنا، اچھّے اور سفید کپڑے