Brailvi Books

فیضان جمعہ
16 - 26
باعثِ چَین ہے:جو ہر جُمُعہ  والِدَین یا ایک کی زِیارتِ قَبْر  کر کے وہاں یٰسٓ پڑھے، یٰسٓ( شریف )میں جتنے حَرف ہیں ان سب کی گنتی کے برابر یٰسٓ اس کے لئے مغفِرت فرمائے۔ (اِتحافُ السّادَۃج۱۴ص۲۷۲)میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! ہرجُمُعہ شریف کو فوت شُدہ و ا لدین یا ان میں سے ایک کی قَبْر پر حاضِر ہو کر یاسین شریف پڑھنے والے کا تو بیڑا ہی پار ہے ۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّیاسین شریف میں 5 رکوع83 آیات729 کلمات اور3000حروف ہیں اگرعِندَاللّٰہ( یعنی اللہ عَزَّ وَجَلَّکے نزدیک) یہ گنتی دُرُست ہے تو اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّتین ہزار مغفِرتوں کا ثواب ملے گا۔
جُمُعہ کو’’یٰسٓ‘‘  پڑھنے والے کی  مغفرت ہو گی
      فرمانِ مصطَفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ہے:جو شبِ جمعہ( یعنی جمعرات اور جمعہ کی د ر میا نی شب) _پڑھے اس کی مغفرت ہوجا ئے گی۔(اَلتَّرغِیب وَالتَّرہِیب ج۱ص۲۹۸حدیث۴)
رُوحیں جَمع ہوتی ہیں 
 	جُمُعہکے دن روحیں جَمع ہوتی ہیں لہٰذا اس میں زیارتِ قُبور کرنی چاہئے اور اس روز جہنَّم نہیں بھڑکایا جاتا۔	(دُرِّمُختار ج۳ص۴۹) سرکارِ اعلیٰ حضرت امام اَحمد رَضا خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الحَنَّانفرماتے ہیں :زِیارت (قبور) کا افضل وقت روزِ جمعہ بعدِنَمازِصُبح ہے ۔  (فتاوٰی رضویہ مُخَرَّجہ ج۹ص۵۲۳)