اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
فیضان جمعہ
شیطٰن سُستی دلائے گا مگر آپ یہ رِسالہ (۲۶صَفحات) پورا پڑھ کر ایمان تازہ کیجئے۔
جُمُعہ کودُرُود شریف پڑھنے کی فضیلت
نبیوں کے سلطان ،رحمتِ عالمیان،سردارِ دوجہان محبوبِ رحمن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ بَرَکت نشان ہے:جس نے مجھ پر روزِ جُمُعہ دو سو بار دُرُودِ پاک پڑھا اُس کے دو سو سال کے گناہ مُعاف ہوں گے۔ (جَمْعُ الْجَوامِع لِلسُّیُوطی ج۷ ص۱۹۹حدیث۲۲۳۵۳)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اسلا می بھا ئیو ! ہم کتنے خوش نصیب ہیں کہ اللہ تَبارَکَ و تَعَالٰی نے اپنے پیارے حبیب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَکے صدقے ہمیں جُمُعۃُ الْمبارَک کی نعمت سے سرفراز فرمایا۔افسوس! ہم نا قدرے جُمُعہ شریف کوبھی عام دنوں کی طرح غفلت میں گزار دیتے ہیں حالانکہجُمُعہ یومِ عید ہے ، جُمُعہسب دنوں کا سردار ہے، جُمُعہ کے روز جہنَّم کی آگ نہیں سُلگائی جاتی، جُمُعہ کی رات دوزخ کے دروازے نہیں کھلتے ، جُمُعہ