پانچویں بیٹی سیدتنا جمیلہبنت عمررَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَا :
آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَا کا نام ’’عاصیہ‘‘ تھا، رسول اللہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَا لٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے اسے تبدیل فرما کر ’’جمیلہ‘‘ رکھ دیا۔ حضرت سیِّدُنا عبد اللہ بن عمر رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہسے روایت ہے کہ امیر المؤمنین حضرت سیِّدُنا عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہکی ایک بیٹی کا نام ’’عاصیہ ‘‘ تھا رسول اللہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَا لٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے تبدیل فرما کر ’’جمیلہ‘‘ رکھ دیا۔ (1)
فاروقِ اعظم کے پوتے، پوتیاں وغیرہ
امیر المؤمنین حضرت سیِّدُنا عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہکے بیٹوں میں سے صرف تین بیٹے ایسے ہیں جن سے آپ کی اولاد کا سلسلہ آگے چلا اُن میں سب سے زیادہ جن کی اولاد ہوئی وہ آپ کے لاڈلے اور تربیت یافتہ بیٹے صحابی رسول حضرت سیِّدُنا عبد اللہ بن عمر رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہہیں ۔کتب میں آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہکی جتنی اولاد کا صراحۃ تذکرہ ملتا ہے اس کی تفصیل کچھ یوں ہے:
فاروقِ اعظم کے ۲۲ بائیس پوتوں کے نام:
(1) …بلال بن عبد اللہ بن عمر بن خطاب (2) …مجبربن عبد اللہ بن عمر بن خطاب
(3) …عاصم بن عبد اللہ بن عمر بن خطاب (4) …عبد الرحمن بن عبد اللہ بن عمر بن خطاب
(5) …زید بن عبد اللہ بن عمر بن خطاب (6) …سالم بن عبد اللہ بن عمر بن خطاب
(7)… عبید اللہ بن عبد اللہ بن عمر بن خطاب (8) …حمزہ بن عبد اللہ بن عمر بن خطاب
(9) …واقد بن عبد اللہ بن عمر بن خطاب (10) …ابو عبیدہ بن عبد اللہ بن عمر بن خطاب
(11) …عبد اللہ بن عبد اللہ بن عمر بن خطاب (12) …عثمان بن عبد اللہ بن عمر بن خطاب
(13) …عبد الرحمن بن عبد اللہ بن عمر بن خطاب (14)… عمر بن عبد اللہ بن عمر بن خطاب
(15) …ابو عبید بن عبد اللہ بن عمر بن خطاب (16) …ابوبکر بن عبد اللہ بن عمر بن خطاب
(17) …عمر بن عاصم بن عمر بن خطاب (18) …عبید اللہ بن عاصم بن عمر بن خطاب
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…مسلم، کتاب الآداب، باب استحباب تغییر الاسم۔۔۔الخ، ص۱۱۸۱، حدیث:۱۵۔