Brailvi Books

فیضانِ فاروقِ اعظم(جلداوّل)
91 - 831
 آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہکی نماز جنازہ آپ کے علاتی (باپ شریک ) بھائی جلیل القدر صحابی حضرت سیِّدُنا عبد اللہ بن عمر رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہنے ادا کی اور آپ کے جنازے میں   آپ کے ماموں   سیِّدُنا امام حسن رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ بھی شریک تھے۔ (1)
(7)…ساتویں   بیٹے، سیِّدُنا عیاض بن عمر رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ:	
آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہکا مکمل نام عیاض بن عمر بن خطاب قرشی عدوی ہے، آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہکی والدہ ماجدہ کا نام حضرت سیدتنا عاتکہ بنت زید بن عمرو بن نفیل رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَاہے جو کہ حضرت سیِّدُنا سعید بن زید رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہکی بہن ہیں  ، آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہکے تفصیلی حالات کتب میں   مذکور نہیں   ہیں  ۔
(8)…آٹھویں   بیٹے، سیِّدُنا عبد اللہ اصغر رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ:
آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہکا مکمل نام عبد اللہ اصغر بن عمر بن خطاب قرشی عدوی ہے۔آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہوالدہ ماجدہ کا نام حضرت سیدتنا سعیدہ بنت رافع بن عبید اللہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَا ہے جو قبیلہ بنی عمرو بن عوف سے تعلق رکھتی تھیں  ۔ آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہکے تفصیلی حالات بھی کتب میں   مذکور نہیں   ہیں  ۔
(9)…نویں   بیٹے، سیِّدُنا عبد الرحمن اوسط رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ:
آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہکا مکمل نام عبد الرحمن اوسط بن عمر بن خطاب قرشی عدوی ہے۔ آپ کی کنیت ابو شحمہ ہے۔ آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہپر مصر کے والی حضرت سیِّدُنا عمرو بن عاص رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہنے حد خمر جاری فرمائی بعد ازاں   آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہکے والد ماجد امیر المؤمنین حضرت سیِّدُنا عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہنے بھی آپ پر تعزیر فرمائی جس کے سبب آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہبیمار ہوگئے اور تقریباً ایک ماہ بعد ہی وصال فرما گئے۔ (2)
(10)…دسویں   بیٹے، سیِّدُنا عبد الرحمن اصغر رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ:
آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہکا مکمل نام عبد الرحمن اصغر بن عمر بن خطاب قرشی عدوی ہے۔ آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہکو ’’اَبُو الْمُجَبَّر‘‘ بھی کہا جاتاہے۔’’مُجَبَّر‘‘اس شخص کو کہتے ہیں   جس شخص کی ٹوٹی ہوئی ہڈی درست ہوجائے۔آپ رَضِیَ اللّٰہُ
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…الایثار ، حرف الزاء، الرقم:۷۵، ج۱، ص۷۹، تاریخ ابن عساکر، ج۱۹، ص۴۸۲۔
2…اسد الغابۃ، عبد الرحمن الاکبر بن عمر، ج۳، ص۴۹۳۔