Brailvi Books

فیضانِ فاروقِ اعظم(جلداوّل)
9 - 831
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
’’فیضانِ فاروقِ اعظم‘‘ کے چودہ حروف 
کی نسبت سے اِس کتاب کو پڑھنے کی ’’14نِیّتیں  ‘‘

فرمانِ مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ تَعَا لٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم:  نِیَّۃُ الْمُؤْمِنِ خَیْرٌ مِّنْ عَمَلِہٖ مسلمان کی نیّت اس کےعمل سے بہتر ہے۔ 
(معجم کبیر ، یحیٰی بن قیس، ج۶، ص۱۸۵، حدیث: ۵۹۴۲)
دو مدنی پھول:
٭…بغیر اچھی نیّت کے کسی بھی عمل خیر کا ثواب نہیں   ملتا۔ 
٭…جتنی اچھی نیّتیں   زِیادہ، اُتنا ثواب بھی زِیادہ۔ 
(1)ہر بارحَمد و (2)صلوٰۃ اور (3)تعوُّذ و (4)تَسمِیہ سے آغاز کروں   گا۔ (اسی صفحہ پر اُوپر دی ہوئی عَرَبی عبارت پڑھ لینے سے ان نیّتوں   پر عمل ہوجائے گا) (5)رِضائے الٰہی کیلئے اس کتاب کا اوّل تا آخر مطالعہ کروں   گا۔ (6)حتَّی الوَسْعْ اِس کا باوُضُو اور (7)قِبلہ رُو مطالَعَہ کروں   گا