(2)حضرت سیِّدُنا عبد اللہ بن زبیر رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت ہے ، فرماتے ہیں : ’’كَانَ عُمَرُ اِذَا غَضَبَ فَتَلَ شَارِبَہُ یعنی امیر المؤمنین سیِّدُنا فاروقِ اعظم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ کو جلال آتا تو اپنی موچھوں کو تاؤ دیتے تھے۔‘‘(1)
(3)حضرت سیِّدُنا اسلم رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں کہ ’’امیر المؤمنین حضرت سیِّدُنا عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ کو جب جلال آتا تو اپنی مونچھوں کو اپنے منہ کی طرف کرتے اور ان میں پھونک مارتے۔‘‘(2)
فاروقِ اعظم مہندی سے خضاب فرماتے:
(1) حضرت سیِّدُنا انس بن مالک رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت ہے فرماتے ہیں : ’’قَدِ اخْتَضَبَ اَبُو بَكْرٍ بِالْحِنَّاءِ وَالْكَتَمِ وَاخْتَضَبَ عُمَرُ بِالْحِنَّاءِ بَحْتًایعنی خلیفۂ رسول اللہ حضرت سیِّدُنا ابوبکر صدیق رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہنے مہندی اور کتم دونوں کا خضاب لگایا اور امیر المؤمنین حضرت سیِّدُنا عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہنے فقط مہندی کا خضاب لگایا۔‘‘(3)
(2) ایک روایت میں یوں ہے فرمایا: ’’كَانَ عُمَرُ یُرَجِّلُ بِالْحِنَّاءِ یعنی سیِّدُنا فاروقِ اعظم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہاپنے بالوں کو مہندی سے آراستہ کیا کرتے تھے۔‘‘حضرت سیِّدُنا خالد بن ابی بکر رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہسے روایت ہے فرماتے ہیں : ’’كَانَ عُمَرُیُصَفِّرُ لِحْیَتَہُ ویُرَجِّلُ رَأْسَہُ بِالْحِنَّاءِ یعنی سیِّدُنافاروقِ اعظم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ اپنی داڑھی اور سر میں مہندی لگایا کرتے تھے۔‘‘(4)
فاروقِ اعظم سے مشابہ صحابی:
حضرت سیِّدُنا خالد بن ولید رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ امیر المؤمنین حضرت سیِّدُنا عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ کی ظاہری شکل وصورت کے مشابہ تھے۔ (5)
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…معجم کبیر، صفۃ عمر بن الخطاب، ج۱، ص۶۶، حدیث:۵۴، الاستیعاب، عمر بن الخطاب، ج۳، ص۲۳۶۔
2…طبقات کبری، ذکر استخلاف عمر، ج۳، ص۲۴۸۔
3… مسلم، کتاب الفضائل، باب شیبۃ صلی اللہ علیہ وسلم، ص۱۲۷۶، حدیث: ۱۰۳۔
4…طبقات کبری، ذکر استخلاف عمر، ج۳، ص۲۴۹۔
5…الاصابۃ، علقمۃ بن علاثۃ، ج۴، ص۴۵۸، الرقم:۵۶۹۱۔