Brailvi Books

فیضانِ فاروقِ اعظم(جلداوّل)
51 - 831
مکمل کردیے اس لیے آپ کو ’’مُتَمِّمُ الْاَرْبَعِیْن‘‘چالیس کو پورا کرنے والا کہتے ہیں  ۔(1)
اعلی حضرت عظیم البرکت مجدددین وملت مولانا شاہ امام احمد رضا خان عَلَیْہِ رَحمَۃُ الرَّحْمٰن ارشاد فرماتے ہیں  : ’’حضرت عمرفاروقِ اَعظم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہاس وقت ایما ن لائے جب کل مرد و عورت ۳۹ مسلمان تھے۔ آپ چالیسویں   مسلمان ہیں  ،اسی واسطے آپ کا نام’’مُتَمِّمُ الْاَرْبَعِیْن‘‘ہے یعنی چالیس مسلمانوں   کے پورا کرنے والے۔‘‘(2)
حضرت سیِّدُنا عبد اللہ  بن عباس رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہسے مروی ہے کہ حضور نبی ٔکریم، رَ ء ُوفٌ رَّحیم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم پر ۳۹افراد اسلام لاچکے تھے حضرت سیِّدُنا عمرفاروقِ اعظم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ کے مسلمان ہونے پر چالیس کی تعداد مکمل ہوگئ تو   اللہ
 عَزَّ وَجَلَّ نے سیِّدُنا جبریل امین عَلَیْہِ السَّلَام کو بھیج کر یہ آیت مبارکہ نازل فرمائی: (ٰۤاَیُّهَا النَّبِیُّ حَسْبُكَ اللّٰهُ وَ مَنِ اتَّبَعَكَ مِنَ الْمُؤْمِنِیْنَ۠(۶۴)) (پ۱۰، الانفال:۶۴)ترجمۂ کنزالایمان: ’’اے غیب کی خبریں   بتانے والے نبی! اللہ تمہیں   کافی ہے اور یہ جتنے مسلمان تمہارے پیرو ہوئے۔‘‘(3)
(4)…لقب’’اَعْدَلُ الْاَصْحَاب‘‘اور اس کی وجہ
امیر المؤمنین حضرت سیِّدُنا عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ سب سے زیادہ عدل وانصاف فرمانے والے تھے، اسی سبب سے آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ کو ’’اَعْدَلُ الْاَصْحَاب‘‘ کہا جاتا تھا اور خود رسول اللہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَا لٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ کو’’اَعْدَل‘‘(سب سے زیادہ عدل وانصاف کرنے والا) ارشاد فرمایا۔ چنانچہ،
 حضرت سیِّدُنا شداد رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت ہے کہ سیِّدُ الْمُبَلِّغِیْن،رَحْمَۃٌ لِّلْعٰلَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا: ’’اَبُوْبَكْرٍ اَرَقُّ اُمَّتِیْ وَاَرْحَمُهَا وَعُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ اَخْیَرُ اُمَّتِیْ وَاَعْدَلُھَا وَعُثْمَانُ اَحْیٰی اُمَّتِیْ وَاَكْرَمُهَا وَعَلِیُّ  بْنُ اَبِیْ طَالِبٍ اَلُبُّ اُمَّتِیْ وَاَشْجَعُهَا یعنی ابوبکر میری امت میں   سب سے زیادہ نرم و رحم دل اور عمر بن خطاب میری امت میں   سب سے بہتر و سب سے زیادہ عدل وانصاف کرنے والے اور عثمان میری امت میں   سب سے زیادہ با حیا اور عزت دار جبکہ علی بن ابی طالب میری امت میں   سب سے زیادہ
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…معرفۃ الصحابۃ ، باب الارقم بن ابی الارقم،ج۱، ص۲۹۳ ملتقطا۔
2…ملفوظات اعلی حضرت، ص۳۹۷۔
3…معجم کبیر،احادیث عبداللہ ابن عباس،ج۱۲، ص۴۷، حدیث:۱۲۴۷۰۔