Brailvi Books

فیضانِ فاروقِ اعظم(جلداوّل)
436 - 831
 اختیار کرلی۔‘‘(1)
شان فاروقِ اعظم بزبان سیِّدُناقبیصہ بن جابر
فاروقِ اعظم سب سے زیادہ معرفت الٰہی رکھنے والے:
حضرت سیِّدُنا عبد الملک رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہسے روایت ہے کہ حضرت سیِّدُنا قُبَیْصَہ بن جابر رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہنے ارشاد فرمایا: ’’مَا رَاَيْتُ رَجُلاً اَعْلَمَ بِاللّٰہِ  وَلا اَقْرَاَ لِكِتَابِ اللہِ وَلااَفْقَهَ فِي دِينِ اللہِ مِنْ عُمَرَیعنی میں   نے امیر المؤمنین حضرت سیِّدُنا عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہسے   بڑھ کر اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی معرفت رکھنے والا، قرآن مجید کا قاری اور دین الٰہی کا فقیہ نہیں   دیکھا۔‘‘(2)
شان فاروقِ اعظم بزبان سیِّدُنا معاذ بن جبل
فاروقِ اعظم جنتی ہیں  :
حضرت سیِّدُنا مصعب بن سعد رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہسے روایت ہے کہ حضرت سیِّدُنا معاذ بن جبل رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہنے ارشاد فرمایا: ’’امیر المؤمنین حضرت سیِّدُنا عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ جنتی ہیں   کیونکہ رسول اللہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَا لٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم جو خواب میں   دیکھیں   وہ بھی بالکل سچ ہوتا ہے اور رسول اللہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَا لٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے خود ارشاد فرمایا: ’’بَيْنَمَا اَنَا فِي الْجَنَّةِ اذ رَاَيْتُ فِيهَا دَارًا  فَقُلْتُ لِمَنْ هَذِهِ ؟ فَقِيلَ لِعُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِیعنی میں   جنت میں   موجود تھا کہ میں   نے وہاں   ایک عالیشان گھر دیکھا میں   نے پوچھا یہ کس کا ہے تو کہا گیا کہ یہ عمر بن خطاب کا ہے۔‘‘(3)
شان فاروقِ اعظم بزبان سیدتنا اُمّ اَیمن
آج اسلام کمزور ہوگیا:
حضرت سیِّدُنا طارق بن شہاب رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہسے روایت ہے کہ جب امیر المؤمنین حضرت سیِّدُنا عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہکو شہید کردیا گیا تو حضرت سیدتنا اُمّ ایمن رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَانے ارشاد فرمایا: ’’اَلْيَوْمَ وَهَى الْاِسْلامُ 
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ 
1…مصنف ابن ابی شیبہ، کتاب الفضائل، ما ذکر فی فضل عمر بن الخطاب، ج۷، ص۴۸۴، حدیث:۴۵۔
2…مصنف ابن ابی شیبہ، کتاب الفضائل، ما ذکر فی فضل عمر بن الخطاب، ج۷، ص ۴۸۰، حدیث:۲۰۔
3…مصنف ابن ابی شیبہ، کتاب الفضائل، ما ذکر فی فضل عمر بن الخطاب، ج۷، ص۴۸۰، حدیث:۲۳۔